امام خمینی (رح) چوبیس گھنٹوں میں سے آدھا گھنٹہ، پیدل چلا کرتے تھے۔ ایک دن موسم اچھا تھا، اور آپ، گھر کے صحن میں واک کررہے تھے۔ ہم گھر کے صحن میں موجود ایک پتھر کی بنی کرسی پر بیٹھے انتظار کررہے تھے تا کہ آپ کی چہل قدمی ختم ہو اور آپ ہمارے پاس تشریف لائیں کیونکہ آپ ہمیشہ پیادہ روی کرنے کے بعد وہاں پر بیٹھا کرتا تھا۔ آپ کا یہ معمول تھا کہ آپ چہل قدمی کرنے کے بعد، وہیں پر آکر رک جایا کرتے تھے اس وقت دو کپ قہوے کے آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے تھے، اس لئے ہم نے پوچھا کہ آغا قہوہ لائیں؟ لیکن آپ نے گھڑی پر نظر کی اور فرمایا: تئیس سیکنڈ باقی ہیں، اگر لاسکتے ہیں تو ورنہ میرے دوسرے کاموں کا وقت شروع ہوجائے گا۔ اس طرح آپ (رح) بہت زیادہ وقت کے پابند تھے، اور ہر ہر لمحے سے بھرپور فایدہ حاصل کیا کرتے تھے۔
پابہ پای آفتاب، ج 1، ص 164