امام خمینی (رح) کا تمام حوادث اور بیرونی فشار کے مقابلہ میں ہمیشہ ایک ہی بات ہوا کرتی تھی اور وہ یہ کہ ہمیں اپنا فرض ادا کرتے رہنا چاہیئے۔ آپ فرمایا کرتے تھے:
یہ دنیا کہ جس میں تمام بڑی بڑی طاقتیں ہمارے خلاف ہیں، ہمارا نصب العین صرف انجام فریضہ ہونا چاہیئے۔ دشمن کی طرف سے لایا گیا فشار، اقتصادی پابندیوں، منافقین کی سازشوں اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بارے میں جب بھی بات ہوتی تو آپ ایک کلی سی بات ہی کہا کرتے تھے اور وہ یہ کہ: اب کیا کیا جاسکتا ہے؟ اس کے بعد تبسم کرتے ہوئے فرماتے تھے:
بالآخر ہم نے اپنا فریضہ انجام دے دیا ہے۔ اب اگر وہ اس نظام کو نابود کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ہم کھڑے ہیں، ہمیں مار کر اپنے راستے سے ہٹائیں جب کہ آج ہم سعادت اور کامیابیوں کے کمال تک پهنچے ہوئے ہیں۔
پابہ پای آفتاب، ج 4، ص 77۔