انٹرویو

امام خمینی (رح) نے ساری دنیا کے لئے انقلاب لایا ہے

آج امت کی نجات کے لئے امام خمینی(رح) کے افکار کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام سید ذاکر حسین شاہ میرا تعلق ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر سے ہے اور میں بچوں کا ڈاکٹر ہوں

 

آپ امام خمینی(رح) کو کب اور کیسے جانتے ہیں؟

میں امام خمینی کے بارے مین بچپن سے ہی جانتا ہوں اور ان کے بارے میں سنتا آیا ہوں کیونکہ میرا تعلق ایک انقلابی خاندان سے ہے میرے داد الحاج مولانا خادم حسین شیرازی جموں کشمیر کے بہت بڑے عالم تھے جنہوں نے صوبہ جموں میں تشیع کی گسترش میں اہم کردار ادا کیا وہ شروع سے ہی امام خمینی (رح) کی شخصیت سے کافی متاثر تھے انھوں نے ہمیشہ امام خمینی (رح) کو اپنا نمونہ عمل قرار دیا ہے اس کے علاوہ جب امام خمینی (رح)نے رضا شاہ جیسی طاقت کے خلاف تحریک شروع کی تو پوری دنیا کی  میڈیا نے اس تحریک کے بارے میں اپنا اپنا تجزیہ کر رہے تھے وہیں ہندوستان کے اخبارات نے بھی امام خمینی (رح)کے بارے میں لکھا اور ٹلیویژن نے اس تحریک کے بارے میں دیکھایا۔                   

 

امام خمینی(رح) کی شخصیت پر آپ کے کیا تاثرات ہیں؟

وہ عظیم انقلابی انسان تھے نہ صرف ایرانی قوم کے لئے بلکہ ساری دنیا کے لئے  انقلاب لایا ہے اور ان کی ہمیشہ یہ  دلی خواہش تھی انقلاب کو کو پوری دنیا میں پھلایا جائے اور انقلاب سے ان کی مراد یہ تھی کہ انسان اپنی ثقافت کو اسلامی ثقافت بنائے اور یہ انقلاب ثقافت کے ذریعے دوسرے ممالک تک پہنچ سکتا ہے اس انقلاب کو پہنچانے کے لئے کسی جنگ یا فوجی حملہ کی ضرورت نہیں بلکہ انسان اپنے اندر تبدیلی لے آئے اور اسلام کے اصولوں کا پائبند ہوجائے  تو اس کے اندر ظلم کے خلاف بولنے کی طاقت پیدا ہو جاے گی یہی انقلاب ہے  آج جب بھی مظلوموں کے حقوق کی بات ہوتی ہے تو امام  خمینی (رح)کو یاد کیا جاتا ہے۔

 

امام خمینی (رح)کے افکار کے متعلق آپ کی کیا راے ہے؟

آپ کے افکار نے اسلامی امت کو بیداری دی ہے وحدت دی ہے صراط مستقیم کی طرف دوبارہ ان کو راغب کیا ہے ہوری امت استکبار کے مظالم کا شکار تھی امام لیکن امام خمینی (رح)نے بغیر کسی لالچ اور طمع کے اخلاص کی بنا پر اپنی تحریک کو شروع کر کے اُن کے حقوق بتائے حکومتوں کے خلاف قیام کا راستہ دکھایا، اتحاد کی آواز بلند کی اور آج امت کی نجات کے لئے امام خمینی(رح) کے افکار کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے انھوں بار ہا کہا کہ اگر امت مسلمہ کو کامیاب ہونا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھنا ہو گا۔

 

آپ کی نظر میں لوگ امام(رح) کے تفکرات سے کتنا متاثر ہیں؟

آپ کے تفکرات نے ساری دنیا کو متاثر کیا ہے آج ہم جو بھی تحریکیں اور انقلابی سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں وہ امام کے تفکرات کا ہی نتیجہ ہے آج اگر لوگ ظلم کے خلاف بول رہے ہیں یہ بھی امام خمینی (رح)کی فکر کا نتیجہ ہے خاص کر ہم دیکھتے ہیں امام خمینی (رح)نے امریکہ اور اسرائیل صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔

 

امریکہ کے بارے میں امام خمینی (رح)کا جو نظریہ تھا کہ یہ شیطان بزرگ اس کے بارے میں آپ کا خیال ہے؟

جہاں تک امریکی سیاسیت کی بات ہے گذشتہ سالوں میں لوگوں کے لئے امریکہ کا مجرمانہ چہرہ آشکار ہو چکا ہے اور اس وقت خطے اور پوری دنیا میں جو بد امنی ہے وہ امریکی خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے آج امریکہ نے قرآن اور اسلام سے دشمنی بر قرار کی جس کا جواب اسے مل رہا ہے۔

 

امام خمینی (رح)کے اندر ایسی کیا خصوصیت جس کی وجہ سے انھوں نے اتنا بڑا انقلاب وجود میں لایا؟

امام خمینی (رح)کی زندگی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ انھوں نے ائمہ اطہار علیہم السلام کو اپنا نمونہ عمل قرار دیا تھا آپ کی زندگی ایک مکمل دینی اور مذہبی زندگی تھی آپ نے کبھی اپنے نفس کی نہیں سنی بلکہ آپ نے اپنے نفس پر کنٹرول حاصل کیا تھا اس انقلاب میں آپ نے اپنے شخصی مفادات کو مد نظر نہیں رکھا بلکہ آپ کی نظر میں اسلامی مفادات تھے انقلاب کی کامیابی کی یہ بھی ایک ہم وجہ تھی۔

 

امام خمینی (رح)کے بارے میں ایک جملے میں آپ کیا کہیں گے؟

امام خمینی (رح) مظلوموں کے مسیحا تھے۔

ای میل کریں