حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی

امام خمینی (رح) نے ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو اس کی اسلامی پہچان کی طرف لوٹا دیا

دشمن مسلمانوں کے دینی ارادہ اور پہچان سے گھبرایا ہوا ہے

جماران کی خبر کے مطابق؛ نجف کے امام جمعہ نے امام خمینی (رح) کو ایک رہبر کے عنوان سے یاد کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی (رح) نے ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو اس کی اسلامی پہچان کی طرف لوٹادیا اور ایران کے اسلامی عوام کے ارادہ کو دوبارہ زندہ کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی گذشتہ شب (بدھ) 31/ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس  میں آئے تمام مہمانوں کے سامنے، اسلامی تمدن اور مغربی تمدن کا موازنہ کرتے ہوئے کہا: جس طرح امام حسین (ع) نے امت مسلمہ کے ارادہ کی تربیت، امت محمد(ص) کی شناخت کی حفاظت اور شریعت اسلامیہ کے لئے دفاع کے لئے قیام کیا۔ اسی طرح امام خمینی (رح) بھی اس راہ میں قدم اٹھایا اور ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے اضافہ کیا: امام خمینی (رح) ایران کی مسلم عوام اور امت مسلمہ کو اس کی اسلامی پہچان کی طرف لوٹا دیا اور ایران کے لوگوں کے اسلامی ارادہ کو دوبارہ زندہ کردیا اور اس وقت ایرانی عوام ایک رہنما قوم شمار ہوتی ہے کہ قوی ارادہ اور اپنی اسلامی پہچان کے سہارے مستکبرین اور طاقت کا استعمال کرنے والوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے اور تمام مسلمانوں کےلئے عملی نمونہ شمار ہوتی ہے۔

اس مذہبی محقق نے اس بات کی وضاحت کرکے کہ اس وقت ہم سب اسلامی اور مغربی تمدن کے مقابلہ میں ہیں اور مغرب مسلمانوں کے قوی ارادہ کو مہار کرنے کی کوشش کررہاہے، ہم مغربی تمدن کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسے علماء کے محتاج ہیں جو اہل عمل ہوں اور اپنے منظم مقابلہ سے عمومی افکار پر موثر واقع ہوں۔

اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا: دشمن مسلمانوں کے دینی ارادہ اور پہچان سے گھبرایا ہوا ہے لہذا داعش اور تکفیری گروہ کی سازشوں کی شکست اور تمام صہیونسٹ کی تقسیم عراقی عوام اور مسلمانوں کے قوی ارادہ کی بنا پر مقابلہ کا محاذ شکست سے دوچار ہوا اور دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔

قبانچی نے رسول خدا (ص) کی یوم پیدائش کے موقع پر تبریک  و تہنیت پیش کی اور اظہار کیا۔ انسان کی عقل اس انسان کامل کے محق اور پیغمبر (ص) کی حقیقت وجودی کے ادراک سے عاجز اور ناتوان ہے۔ لیکن ہم تمام مسلمان فخر کرتے ہیں کہ ہم سب فخر کائنات کی امت ہیں۔

امام جمعہ نجف نے اضافہ کیا: رسول خدا (ص) نے شریعت کو آسمان سے دریافت کیا اور آپ مکتب قرآن کے پروردہ تھے اور آپ نے بہترین امت بنائی کہ اس امت کی نمایاں خصوصیت اس کا قوی ارادہ ہے۔

بین الاقومی وحدت اسلامی کی 31 ویں کانفرنس "وحدت اور جدید اسلامی تمدن کی پابندی" کے نعرہ کے ساتھ، خارجی و داخلی 500/ مہمانوں کے مجمع میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریر سے آغاز ہوا۔

یہ تخصصی کمیشن "عالم اسلام کی موجودہ موقعیت اور تمدن ساز طریقہ کار کو عملی کرنے " کو شامل تھا۔ جدید اسلامی تمدن کی خصوصیات اور اس کا مغرب سے امتیاز، جدید اسلامی تمدن سازی کو جہت دینے، عالم اسلام کی زندہ کرنے والی تجاویز، مسلمانوں کے خود اعتمادی اور جدید اسلامی تمدن کی تشکیل میں تنظیم کو قریب کرنا، مساعی حمیدہ اور جدید اسلامی تمدن، اسلامی اتحاد کو آپے بڑھانے کے قائم مقام اور "انساب نبوی" ہے۔

ای میل کریں