زائرین

زائرین کا نجف میں امام خمینی (رح) کے مکان کا دیدار

ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کے لئے دلچسبی کا باعث ہے

نجف- ایرانی اور غیر ایرانی بہت سارے زائرین اربعین حسینی میں شرکت کرنے کی غرض سے نجف اشرف آتے ہیں اور امام راحل کے تاریخی مکان کا سوق الحویش (حویش بازار) محلہ میں دیدار کرتے ہیں۔

مہر نامہ نگار کی خبر کے مطابق امام خمینی (رح) کا مکان قدیم شہر نجف کے جنوب میں شارع الرسول کے مغربی حصہ میں امام علی (ع) کے کتابخانہ کے قریب امام علی (ع) کے حرم مطہر کے قریب سوق الحویش محلہ میں واقع ہے۔

امام خمینی (رح) 14/ سال نجف اشرف میں قیام پذیر رہے اور اتنے طویل برسوں میں یہ کرایہ کا مکان جو آپ کے اختیار میں تھا، آپ کا رہائشی مکان، دفتر اور لوگوں سے ملاقات سے مخصوص تھا۔

اس گھر میں اندرونی اور بیرونی دونوں ہے کہ اس کا رقبہ 115/ میٹر مربع ہے کہ اس میں گراونڈ فلور، نصف فرسٹ فلور اور سکنڈ فلور ہے۔

اس گھر میں موجود ایک مسئول کے عراق میں مامور مہر نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کیا: یہ گھر آخری برسوں میں کہ جب خراب کیا جارہا تھا تو تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رح) ادارہ کی جانب سے سن 87 میں خریداری ہوئی اور ادارہ کی ملکیت ہوگیا۔ اور نقشہ اور معماری کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

انہوں نے اس گھر کی تعمیر سن 91 میں تمام ہوئی کے بارے میں بتانے کے ساتھ اضافہ کیا: اس گھر کو دیکھ کر امام کے چاہنے والے آپ کے جلاوطنی کے برسوں کی یاد کرنے لگیں گے۔

امام کے گھر کے بیسٹ منٹ (Basement) میں آپ کے نجف اشرف میں قیام اور جلاوطنی کے زمانہ کی قدیم تصویریں اور اسی طرح انقلاب کے ابتدائی برسوں کی تصویریں لگی ہوئی ہیں جو ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کے لئے دلچسبی کا باعث ہے۔

جاوید حسین اپنے چند پاکستانی ساتھیوں کے ہمراہ کے اس مکان کا دیدار کررہے تھے، انہوں نے مہر نامہ نگار سے کہا: یقینا امام راحل (رح) کی زندگی اور انقلاب کی کامیابی کے لئے آپ کی رہبری ہم سب کے لئے درس ہے اور آج اسلامی ممالک کو اس طرح کے رہبر کے ہونے کی ضرورت ہے اگر امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای جیسے افرار اسلامی ممالک کی رہبری کریں تو امت مسلمہ کی آج حالات بہتر ہوتے۔

ای میل کریں