مجھے گاڑی کی ضرورت نہیں

مجھے گاڑی کی ضرورت نہیں

ایک ایرانی نے آپ کے لئے جرمنی سے ایک چھوٹی گاڑی خریدی

جب امام(رح) نجف میں تھے تو ایک ایرانی نے آپ کے لئے جرمنی سے ایک چھوٹی گاڑی خریدی تا کہ آپ(رح) اس پر سوار ہوکر حرم تشریف لے جایا کریں یا زیارت کے ایام میں کربلا جایا کریں امام(رح) فرماتے تھے:مجھے گاڑی کی ضرورت نہیں" جب وہ اصرار کرتا تھا کہ میں نے یہ گاڑی جرمنی سے آپ کے نام سے اور آپ کے لئے خریدی ہے توامام(رح) نے اس سے فرمایا: اگر یہ گاڑی میری ہے تو میں اسے بیچ کر اس کی رقم طلاب کودوں گا" وہ کہتا تھا کہ میری شرط یہ ہے کہ آپ(رح) اسے نہ بیچیں، ہم نے اس سے کہا کہ امام(رح) اسے بیچ دیں گے بہر حال امام(رح) نے اسے تسلیم نہیں کیا۔

ای میل کریں