نجف میں امام(رح) کے گھرکے لئے خریدا جانے والا ساز وسامان حسب ذیل تھا: پرانا بچھونا، پرانا لحاف، تین یا چارجوڑے بستر،ایک بڑا سماوار، ایک تھیلی شکر ، چائے کا ایک ڈبہ، مہمانوں کی میزبانی کے لئے چالیس کپ اورمختلف رنگ کی چالیس طشتریاں، چار عدد ٹرے اور کھانا کھانے کے لئے کچھ دیگرظروف۔ لوگوں کو اطلاع دی گئی کہ وہ تشریف لائیں ہیں اور اسی صحن میں بیٹھیں جو چھ میٹر لمبا اور پانچ میٹر چوڑا تھا، امام(رح) بھی کربلا سے واپس آئے اور اپنے معمولی گھر میں داخل ہوئے اور وہاں انہوں نے چودہ سال زندگی بسر کی۔گھر نہایت ہی چھوٹا سا تھا اور اس کا باورچی خانہ ایک بیڈ کے برابر تھا کہ ہم کھانا بناتے وقت برتنوں کو صحن میں رکھنے پر مجبور ہو جاتے تھے۔ دو کمرے نیچے تھے جن کی لمبائی چار میٹر اور چوڑائی تین میٹر تھی اور دو کمرے اوپر تھے جن میں سے ایک تو قابل استفادہ بھی نہ تھا۔ ایک کمرہ ہم نے امام(رح) کے لئے تیار کیا اور ا س کے بغل میں مہمانوں کے لئے ایک اور گھر کرایہ پہ لیا،حقیقت میں وہ گھر ایک چھوٹااور پرانا سا گھر تھا۔