عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع)

اسلام آباد میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر خصوصی تقریب

اس ننھے بچوں کو سبز عربی لبان زیب تن کرایا جاتا ہے اور سرخ پٹیاں ان کے ماتھے پر سجائی جاتی ہیں

عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے سلسلہ میں محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مائیں اپنے شیرخوار بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ اپنے بچوں کو سبز عربی لباس پہنا کر کربلا کے ننھے شہید شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کو خراج تحسین پیش کیا۔

بچوں کے ماتھے پر ماوں نے سرخ رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جس پر یا امام زمان علیہ السلام درج تھا، جو اس بات کا عزم ہے کہ اے امام زمان علیہ السلام آپکی نصرت کے لئے اپنا یہ فرزند نذر کرتی ہوں۔ یاد رہے کہ ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

اس دن مائیں اپنے شیرخوار بچوں کے ہمراہ عزا خانوں کا رخ کرتی ہیں اور کربلا کے ننھے شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، ان کے مصائب کا تذکرہ کیا جاتا ہے، اور مائیں اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اپنی اولادوں کو نقش شہدائے کربلا پر چلنے کی ترغیب دیں گی اور انہیں مشن امام زمان علیہ السلام کے لئے نذر کرتی ہیں۔ اس ننھے بچوں کو سبز عربی لبان زیب تن کرایا جاتا ہے اور سرخ پٹیاں ان کے ماتھے پر سجائی جاتی ہیں۔

ای میل کریں