عمر نشابی

امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کرنے میں ناکام

مسلم ممالک کے ساتھ بہتراوربرادرانہ تعلقات ایرانی انقلاب کا اہم اصول ہے

پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں لبنان کے مشہور الاخبار کے مدیر اعلیٰ ’’عمر نشابی‘‘نےکہاکہ امریکی انتظامیہ اورمین سٹریم میڈیا اسلامی جمہوریہ ایران کو بدنام کرنےمیں مصروف رہے ہیں لیکن وہ تہران کو علاقائی علاقوں سے دور کرنے میں ناکام ہوئےہیں۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئےمسلم ممالک کے ساتھ بہتراوربرادرانہ تعلقات ایرانی انقلاب کا اہم اصول ہے کہاکہ تہران امریکی اسٹیبلشمنٹ جو ایرانوفوبیا پھیلانے میں سرگرم ہے کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب سے متعلق بانی اسلامی انقلاب کے مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امام خمینیؒ نے ایک ایسے اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی جہاں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کا احترام کیاجاتا ہے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تشہیراتی مہم میں نئی امریکی انتظامیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکی عوام اسلامی جمہوریہ ایران اوراسکے اسلامی انقلاب کے بارے میں مزید جاننے کیلئے تیار ہیں کیونکہ وہ ایران میں اسلامی سیاسی نظام کے حقائق سے واقف ہورہے ہیں۔

الاخبار کے مدیر اعلیٰ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ داخل ہونے پر پابندی سے متعلق ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی طرف اشارہ کرتے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانیوں کو امریکہ داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ ایرانی امریکی معاشرے کو اسلامی انقلاب کےحقائق سے روبروکراسکتی ہے۔

واضح رہےکہ کل یعنی 10 فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں 22 بہمن اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ اورجشن آزادی کے موقعے پر عظیم وشان ریلیاں نکالی گئی اورایک بار پھر ایران کی فضا امریکہ مردہ باد اوراسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔

ای میل کریں