رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں موجود طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ حقیقی اسلام کے سربلند پرچم کے ساتھ کفر اور استکباری محاذ کی جنگ میں اسلام کا دفاع، سب کا فرض ہے-
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم
عزیز طالب علمو!
نوجوانی اور طالب علمی میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر طاقتور انجمن کی مانند انسان کی اعلی اہداف تک رسائی میں مدد کرتی ہے۔ آپ ان دونوں خصوصیات کے علاوہ اسلامی انجمنوں کی رکنیت کی خصوصیت سے بھی آراستہ ہیں۔ آپ پر حجت تمام ہو چکی ہے۔ آپ عزیزوں سے وابستہ توقع علمی، دینی و اخلاقی اعتبار سے خود سازی سے بالاتر توقع ہے۔ توقع یہ ہے کہ آپ اپنے گرد و پیش کے ماحول پر بھی اثر انداز ہوں اور اپنی گفتار و رفتار سے راہ خدا کے مسافروں میں اضافہ کریں۔ حقیقی اسلام کے لہراتے پرچم سے کفر و استکبار کے محاذ کے غیر مساوی پیکار میں، یہ ہم سب کا فریضہ ہے۔ ہم میں سے ہرکسی کو صحیح اسلامی معرفت اور صراط مستقیم کا سر چشمہ ہونا چاہئے۔ آپ کے پاکیزہ قلوب ہمیشہ شاداب، امیدوں سے معمور اور درخشاں رہیں!
سید علی خامنه ای
۱ بهمن ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 20 جنوری 2017)