پاکستانی زائرین خطے میں تکفیری ٹولوں کیجانب سے خطرات کے باوجود، عشق و محبت کےساتھ اربعین حسینی(ع) کے عظیم پیدل مارچ کیلئے تشریف لےجاتے ہیں۔
اربعین امام حسین علیہ السلام پر کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی کثیر تعداد، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ پہنچے ہیں جو زاہدان میں قلیل قیام کرنے کے بعد، کربلا کی سمت روانہ ہو جائیں گے۔
ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین عراق اور ایران میں آئمہ معصومین علیہم السلام کے حرموں کی زیارات کےلئے کوئٹہ کے راستے سے ہوتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان سے ایران میں داخل ہوتے ہیں۔
پاکستان کے تمام صوبوں پنجاب، سندھ، سرحد، بلوچستان اور شمالی علاقے جات سے جو افراد بھی حضرت امام رضا علیہ السلام اور عراق میں عتبات مقدسہ کی زیارت کےلئے مشرف ہونا چاہتے ہیں وہ میرجاوہ بارڈر سے داخل ہو کر ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں۔
حکومت سے ضروری اجازت لینے اور مناسب صحت، رہائش اور فلاحی سہولیات میں کمی کی وجہ سے پاکستانی زائرین کےلئے سفر کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں؛ اس لئے آستان قدس رضوی کا امداد مستضعفان والا پچھلے سال سے پاکستانی زائرین کےلئے خصوصی خدمات فراہم کر رہا ہے اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کی نمائندگی میں دفاتر ان زائرین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
آستان قدس رضوی نے پاکستانی زائرین کی میزبانی کےلئے سبقت لی ہے اور سب سے پہلے اس سلسلے میں قدم بڑھایا ہے تاکہ اس سے دوسری تنظیموں اور افراد میں بھی شوق پیدا ہو اور اس عظیم فرصت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے محبّوں اور عاشقوں کی خلوص کے ساتھ میزبانی کے فرائض سر انجام دیں۔
آستان قدس رضوی کا پاکستانی زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی وجہ سے بہت سارے افراد جن میں شیعہ بھی ہیں اور اہل سنت سے بھی تعلق رکھنے والے ہیں، اپنی اپنی استطاعت کے مطابق زائرین کو خدمات فراہم کرنے کےلئے میدان میں آ رہے ہیں۔
پچھلے سال بھی آستان قدس رضوی نے موکب امام خمینی (رہ) اور موکب امام رضا علیہ السلام میں پاکستانی زائرین کی میزبانی میں نہ بھلا دینے والا کردار ادا کیا۔
واضح رہےکہ پاکستانی زائرین خطے میں وھابیت اور تکفیری ٹولوں کیجانب سے خطرات کے باوجود سفر کی مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے عشق و محبت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہونے والے عظیم پیدل مارچ میں شرکت کےلئے تشریف لے جاتے ہیں اور عتبات مقدسہ کی زیارات سے مشرف ہو کر حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت کےلئے مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں۔