فاطمہ سادات حسینی

امام خمینی(رہ) نے خواتین کے مرتبہ کو نئے اندازسے بیان کیا

خواتین کے امور کی ڈائریکٹر اور کرمان میں فیملی گورنر

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق:فاطمہ سادات حسینی نے بدھ کو قبل از ظہر شہید مطہری ہال میں امام خمینی رہ کی نگاہ میں خواتین کی اہمیت کے عنوان سے منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:اسلامی ایران کی عزت اور ترقی امام خمینی رہ کے افکار ان کی مجاہدت اور ان کے گھروالوں کے صبر  کی مرہون منت ہے ۔

انھوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا:امام خمینی رہ نے خواتین کے مرتبہ کے متعلق ایک الگ اور نئی فکر بیان کی ہے ان کی کتاب صحیفہ کو مطالعہ کرنےسے امام کے افکار تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

حسینی نے اس بات کی طرف کہ کرمان کی خواتین نے مختلف ادوار میں اپنے پسندیدہ قائد کی پیروی کی ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سر زمین کی ماوں نے چھ ہزار پانچ سو چوالیس شہید انقلاب کی راہ میں دئے ہیں۔

انھوں نے شہید با ہنر اور کمانڈر سلیمانی کو کرمان ریاست کی مفتخر شخصیات میں سے جانا اور کہا کرمانی ماوں نے اس طرح کے بہادر بچوں کو اپنی آغوش میں پرورش دی ہے ۔

خواتین کے امورکی ڈائریکٹر نے اس بات کی طرف کہ آج حکومت میں کرمان کی نامور شخصیات موجود ہیں اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج کرمان کی خواتین بھی تمام شعبوں میں پیش قدم ہیں۔

انھوں نےبتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں کرمان کی خواتین نے فلسطین کے دفاع میں دو بڑے مظاہرے کئے ہیں اور کہا کہ این مظاہروں کے پیغام کو تین زبانوں میں دنیا تک پہنچایا گیا ہے۔

حسینی: اسرائیل کے ظلم کے مقابلہ میں فلسطین کی حمایت کرنا سب کے لئےضروری ہے انھوں نے کہا امید وار ہیں کہ ہم اپنے اس فریضہ کو بہترین طریقہ سے انجام دیں سکیں۔

ای میل کریں