امام خمینی کے افکار بھولنے کا نتیجہ، شکست ہے

امام خمینی کے افکار بھولنے کا نتیجہ، شکست ہے

امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات، تدابیر، احساسات اور روحیات میں سے جو بھی بھولا دیا گیا، ہم دشمن کے مقابلے میں شکست کھائیں گے۔

امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات، تدابیر، احساسات اور روحیات میں سے جو بھی بھولا دیا گیا، ہم دشمن کے مقابلے میں شکست کھائیں گے۔

امام امت(رح) کے عالم گیر اسلامی افکار و نظریات کی لہروں نے دنیائے مشرق و مغرب پر احاطہ کیا ہے یہاں تک کہ امریکا اور یورپ بھی امام روح اللہ (رح) کے توحیدی و اسلامی افکار کے تلاطم امواج کی زد میں آچکا ہے کیوںکہ امام خمینی (رح) عصر حاضر کے اعلی اُسوہ تھے اور اللہ عزوجل پر آپ کا بھروسہ اور توسل کی عظمت و گہرائی اس قدر زیادہ تھی کہ عالمی طاقتوں کی آپ کی نگاہ میں کوئی حیثیت نہیں تھی۔

دوسری جانب، امام راحل (رح) معلم اور اُستاد اخلاق تھے اور امام کے شیداوں کو چاہیئے کہ بانی کبیر انقلاب اسلامی کے اخلاقیات کو سیکھیں کیوںکہ امام خمینی (رح) کے افکار و نظریات، تدابیر، احساسات اور روحیات میں سے جو بھی بھولا دیا گیا، ہم دشمن کے مقابلے میں شکست کھائیں گے۔

امام خمینی(رح) نے حد امکان، اسلام کے امتیازات اور خصوصیات کو بہترین انداز میں پیش کیا اور دنیا میں عظیم اسلامی بیداری اور حرکت وجود میں آنے اور تبدیلیاں کا باعث بنا نیز تا ابد ظالموں اور عالمی سامراج کے ساتھ نبرد آزما رہنا، محروم و مظلم کی حمایت اور بے سہارا اقوام کا دفاع کرنا، ان اہم ترین مسائل میں سے ہیں جو ہمیشہ امام خمینی(رح) کے نصب العین اور اہداف میں رہا ہے۔

امام (رح) کی یہی شخصیت اور امتیازات سبب بنی ہیں تاکہ روزانہ سیکڑوں ایرانی اور غیر ایرانی سیاح جن میں ملکی اور بین الاقوامی شخصیات بھی نظر آتیں ہیں، انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی کی زادگاہ، شہر خمین کا دورہ کریں اور قریب سے امام راحل (رح) کے تاریخی گھر اور میوزیم کا نظارہ کرنے کے ساتھ، امام امت (رح) کی پر ثمر زندگی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

بنگلادیشی محمد احسن الحادی، ۳۵ سالہ، حافظ اور مفسر قرآن ہونے کے ساتھ ڈھاکہ یونیورسٹی سے فارسی زبان میں پی ایج ڈی کیا ہے۔ احسن نے شہر خمین میں واقع بانی کبیر انقلاب اسلامی ایران کی زادگاہ کے سفر میں یہ کہتے ہوئےکہ دنیا والے ایران کو امام خمینی(رح) کے نام سے جانتے ہیں، کہا: استکبار و سامراج سے مقابلہ کرنا، مظلومان عالم اور بےسہاروں کا دفاع اور ان کی حمایت کرنا، امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات کے بنیادی اصولوں میں سے ہیں۔

 

ماخذ: تسنیم خبررساں ایجنسی

ای میل کریں