ایرنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق:صربستان کے علماء کی اسلامی کمیٹی کے سربراہ نے انقلاب اسلامی ایران کے سفیر کے ساتھ ایک اجلاس میں اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوے کہا کہ : امام خمینی رہ مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے تھے۔
سعید نسوفوویچ نے مجید فہیم پور سے ایک ملاقات کےدوران کہا:امام خمینی رہ نے اتحاد بین المسلمین کے لئے بہت کوشش کی اور انھوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قدس سے مخصوص کر کے اتحاد بین المسلمین کے لئے ایک بہترین کوشش کی ہے۔
انھوں نے اپنی گفتگو کے دوران علم اور تزکیہ نفس کے بارے میں امام خمینی رہ کے نظریات کے بارے میں کہا کہ امام خمینی رہ تاکید کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ:جس دن سے میں طالبعلم تھا اس دن سے ایک جملہ میرے ذہن میں باقی رہا کہ علم اور تزکیہ ایک ساتھ ہونا چاہیے ورنہ بہت سارے مسائل وجود میں آجاتے۔
نسوفوویچ ابھی کچھ عرصہ پہلے بلغراد میں صربستان کے علماء کی اسلامی کمیٹی کے سربراہ کہ طور پر منتخب ہوے ہیں اس اجلاس میں اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات کے سلسلہ میں سب سے پہلے ایران کے سفیرکو انتخاب کیا اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا:مسجد مسلمانوں کے تمام کاموں کا محور ہے اورمسجد کی طرف مسلمانوں کی توجہ اسلامی تشخص کی طرف واپسی ہے۔
انھوں نے مشرق وسطی کہ کچھ ممالک میں نا آرامی اور بدلتے ہوے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا:اگر چہ کے ایران کے بعض ہمسایہ ملکوں کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے خداوند اسلامی جمہوری ایران کو محفوظ رکھے۔
اس اجلاس میں اسلامی انقلاب ایران کے سفیر مجید فہیم پور کے علاوہ اسلمای جمہوریہ ایران کے سیاسی اور اقتصادی مشیر محسن سلیمانی اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مشیر بھی موجود تھے ایران کے سفیر نے ان کو نئے منصب کی مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ :اتحاد بین المسلمین کو قائم کرنے میں علماء دین کا کردار مہم ہے۔
انھوں نے صربستان کے مسلمانوں کے وقار کو برقرار کرنے کے لئے صربستان کے علماء کی اسلامی کمیونٹی کے سربراہ کی تلاش اور کوششوں کی تعریف کی،دہشتگردی اور افراط گری کے مقابلہ میں اور اتحاد بین المسلمین کو قائم کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو بیان کیا۔
ایران کے سفیر نے بلغراد میں مشرق وسطی کے بدلتے ہوے حالات کے بارے میں کہا کہ :داعش کی دہشتگردانہ کاروائیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اسلام کے چہرہ کو خراب کر رہی ہیں جس سے اسلامی ممالک کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔
انھوں نے رہبر معظم کے یورپ اور شمالی امریکا کے جوانوں کے نام دو پیغام جس میں رہبر معظم نے انھیں قرآن کریم جیسے بنیادی منابع کے ذریعہ اسلام سے آشنائی کی دعوت دی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا:افراطی گروپوں کی معمولی نگاہ اور جہالت اور بڑی طاقتوں کی مداخلت نے مشرق وسطی کے موجودہ حالات کے سبب ہیں مجید فہیم پور نے علماء اسلامی کمیونٹی کے سربراہ کے ساتھ اس اجلاس میں صربستان اور اسلامی ایران کے روابط کے بارے میں بتاتے ہوے صربستان کے صدر کے ایرانی دورہ کے بارے میں بتایا۔
ایران کے سفیر نے اس اجلاس کے آخر میں ایک جلد قرآن مجید کوجو اتحاد کی پہچان ہے صربستان کے علماء کی اسلامی کمیٹی کے سربراہ کو ہدیہ کیا۔