بین الاقوامی کانفرنس

عورت انسان کی ترقی کا باعث بنتی ہے

انگلینڈ کے اسلامی سینٹر میں انیسویں بین الاقوامی کانفرنس امام خمینی اور خواتین کی حثیت کے عنوان سے منعقد کی گی

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق:انگلینڈ کے اسلامی سینٹرکے سر براہ اور برطانیہ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد علی شمالی نے اپنی گفتگو میں امام خمینی کی نظر میں عورت کی منزلت اور مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ:بعض جگہوں میں امام نے عورت کا قرآن سے مقایسہ کیا ہے مثال کے طور پر آپ نے فرمایا قرآن انسان کی تربیت کا ذریعہ ہے اسی طرح عورت بھی انسان کی تربیت کا ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر شمالی نے مزید بیان کیا کہ:امام خواتین کو زندگی کی بقاء اور ایک کمیونٹی کی بقاٰء کا ذریعہ سمجھتے تھے امام عورتوں کے بارے میں کہتے تھے اگر بہادر اور انسان کی ترقی کا سبب بننے والی عورتیں اگر سماج اور قوموں سے مٹا دی جائیں تو بہت ساری قومیں شکست اور زوال کا شکار ہو جائیں گی۔

انقلاب کے بعد ایران میں سیاسی صورتحال کو مستحکم بنانے میں امام خمینی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا:انقلاب کے بعد ایک عالم دین نے حکم دیا کے خواتین کو اسمبلی میں نہ جانے دیا جاے لیکن امام کا ماننا تھا کے اسمبلی میں خواتین موجود رہیں۔

انھوں نے مزید کہا:امام کے نظریات پیغمبر اکرم ﷺکی تعلیمات کی بنیاد پر تھے انھوں نے مزید کہا :اسلام کے آنے کے بعد سماج میں عورتوں کا کردار زیادہ مہم ہو گیا اسلام سے پہلے کسی بھی بیٹی کوباپ کی محبت نہیں ملتی تھی لیکن اسلام کے بعد عورت کی منزلت اور مقام اتنا بلند ہوگیا کے رسول خدا ﷺ جناب فاطمہ کے احترام میں کھڑے ہوتے اور انکو "ام ابیہا" کے خطاب سے نوازا۔

کانفرنس کے دوسرے مقرر اٹلی سے حجۃ الاسلام والمسلمین عباس دپالما تھے انھوں نے اپنی تقریر میں  اٹلی کے بعض جوانوں کا اسلام کی طرف مائل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا:اسلامی انقلاب ایران کی وجہ سے اٹلی کے بہت سے لوگ ایک نئے انقلاب سے آشنا ہوے اور دیکھا کے لوگ خالی پیٹ کے لئے مظاہرہ نہیں کرتے بلکہ اسلام کے لئے سڑکوں پر اتر کر اللہ اکبر کی آواز بلند کر رہے ہیں اسی وجہ سے اٹلی کے بعض جوان اسلام کی طرف مائل ہوے ہیں۔

انھوں نے انقلاب کے لغوی معنی کو بیان کرتے ہوے کہا:ہمیں انقلاب کی ضرورت ہے تانکہ انسانیت اپنی اصل کی طرف پلٹے انسانیت کا ہدف یہ ہے کہ ہر انسان خداوند کی  عبادت میں مشغول ہوجاے جیسا کہ خداوند نے ارشاد فرمایا :ما خلقت الجن والانس الا لیعبدونی۔

ان کے بقول امام خمینی کے انقلاب نےایک نئے نظام کو نافذ کیا جس میں انسان اپنی اصل طرف پلٹا اور اپنی زندگی کو معنویت کی بنیاد پر شروع کیا۔

اس کے بعد عورتوں کے متعلق ایک  دستاویزی کلیپ دیکھائی گی اس دستاویزی کلیپ میں آخری تین دھایوں ایرانی خواتین کی کامیابیوں کو دیکھایا گیا مثلا   1393  میں یونیورسٹیوں کے امتحانات میں شرکت والوں میں سے 4۔59 /:  خواتین تھیں۔

اس کانفرانس امام خمینی کا اپنی بیوی کو محبت بھرا خط کے کی ایک دستاویزی کلیپ دیکھائی گی جس پر حاضرین نے توجہ دی۔

ای میل کریں