اسرائیل مردہ باد کے نعرے ہرطرف سے گونج رہی ہیں

اسرائیل مردہ باد کے نعرے ہرطرف سے گونج رہی ہیں

ایران کی فضائیں "فلسطین زندہ باد، اسرائيل مردہ باد" کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہروں میں "عالمی یوم القدس" اسلامی اور انسانی جوش و جذبے کے تحت منایا جا رہا ہے۔

ایران کی فضائیں "فلسطین زندہ باد، اسرائيل مردہ باد" کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

انقلاب اسلامی کے قائد، بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی(رہ) نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ زندہ رکھنے کےلئے رمضان المبارک کا جمعۃ الوداع کو "عالمی یوم القدس" کے نام سے موسوم کیا تھا اور فرمایا:

"میں دنیا کے تمام مسلمانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ... یوم القدس کے طورپر انتخاب کریں اور پروگرام بنا کر مسلمانوں کے قانونی حقوق کی حمایت میں عالمی یکجہتی کا اعلان کریں۔

خداوند متعال سے اہل کفر پر مسلمانوں کی کامیابی کےلئے دعا گو ہوں۔

صحیفہ امام، ج۹، ص۲۶۷

اسلامی ایران کے دارالحکومہ تہران میں "یوم القدس" کی عظيم ریلی کا آغاز علی الصباح سے ہوا جبکہ ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں عظيم ریلیاں نکالی گئیں اور ریلیوں میں شریک روزہ دار مؤمنین، اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کے خلاف اور الاقصی کی آزادی کے حق میں مختلف نعرے لگائیں۔

آج اسلامی ایران کی فضائیں "امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد" کے فلک شگآف نعروں سے گونجی ہیں۔

دارالحکومہ تہران کی عظیم ریلی میں صدر مملکت حسن روحانی سمیت دیگر ملکی شخصیات بھی شریک ہوگئے جبکہ عوام کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام بھی ریلی میں شریک تھیں۔

واضح رہےکہ فلسطین کا مسئلہ، عالم اسلام کا سب سے اہم اور سرفہرست مسائل میں شمار ہوتا ہے۔ سالوں سال، ناپاک اور غاصب اسرائیل کے وحشیانہ مظالم، بے بس اور مظلوم فلسطنی عوام، بچوں اور عورتوں پر جاری ہے جبکہ تمام بین الاقوامی نام نہاد ادارے یا ان خبیثوں کی حمایت کی ہیں یا تو ان زیادتیوں پر اندھاپن آنکھیں بند، بیٹھے ہیں۔

بیت المقدس عالم اسلام سے متعلق ہے، لہذا اس کی آزادی کے سلسلے میں بھی تمام مسلمانوں کو پشت بہ پشت، تمام جزوی اختلافات کو نظرانداز کرتے ہوئے، اتحاد و انسجام کے ساتھ، تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ فلسطینیوں کی حمایت تمام مسلمانوں کا اسلامی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے اور اسی اسلامی اور انسانی جذبے کے تحت آج پورے عالم اسلام میں "یوم القدس" منایا جا رہا ہے۔

یوم القدس، "شہر ﷲ الاعظم" (رمضان المبارک) کے آخری دنوں میں بڑے شیاطین کی غلامی سے رہائی کا دن ہے۔ امام خمینی رحمت اللہ علیہ

ای میل کریں