کمانڈر قاسمی

امام خمینی(ره) امریکی اسلام کے مقابلےمیں حقیقی اسلام کی پہچان ہیں

امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کی سیرت سے جوانوں کو آگاہ کیا جائے

8سالہ جنگ کے کمانڈر نے کہا کہ :امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی شخصیت کو نئی نسل کے سامنے صحیح طریقے سے پیش نھیں کیا۔

تسنیم نیوز کی رپوٹ کے مطابق:ایران آرمی کہ کمانڈر سعید قاسمی نے یزد یونیورسٹی کے طالب علموں کے درمیان اس بات کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ:اسلامی انقلاب ایران عالمی سطح پر رونما ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیوں کا سر چشمہ ہے، ایران کے اسلامی انقلاب کی حرکت اور آتش  فشانی جتنا ہم سوچتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔

انھوں نے مزید ایک سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیوں وہ لوگ جو خود کو امام رضوان اللہ تعالی سے منسوب اور اپنے  آپ کو ان کا پیروکار مانتے ہیں لیکن آپ کی شخصیت کو جوانوں کے سامنے پیش نھیں کرتے؟ ہمیں  اعلیٰ عھدہ داروں سے یہ سوال کرنا چاہییے کہ آپ جو امام کی باتیں کرتے ہیں۔کیا امام کا یہی حق ہے کہ جوانوں کو علم سے دور رکھا جائے ؟ جب امام رہ نے اپنی تحریک کا آغاز کیا تو یہ نعرہ بلند کیا کہ مظلوم اور کمزور یہ جان لیں کہ وہ ظالم کو منہ کو بل گرا سکتے ہیں مگر اس کی کچھ شرائط ہیں۔

انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہ ادھر کچھ سالوں میں دنیا میں آنے والے تمام انقلابوں کی وجہ اسلامی انقلاب ایران ہے،کہا کہ:یہ اتنی بڑی تحریک تھی کہ جس نے پوری دنیا کے نظام کوہلا کے رکھہ دیا۔

 شہید آوینی کے جنگی ساتھی کمانڈر نے مزید کہا:آج رہبر معظم جن وجوہات کی بناء تاکید کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے وعدوں کو پورا نھیں کرے گا ان میں سے ایک وجہ وہ معاہدہ ہےجو ان 52 لوگوں کو آزاد کرانے کے لئے کیا گیا تھا جو امریکہ کےجاسوسی اڈے کو ختم کرتے وقت گرفتار ہوئے تھے۔

کمانڈر قاسمی نے ایران میں موجود امریکی جاسوسی اڈے کو نابودی کو ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کی اصلی وجہ بتایا انھوں نے کہا کہ: امام خمینی رہ امریکی اسلام کے مقابلہ میں حقیقی اسلام کی پہچان تھے آج سارے مبانی چاہییے وہ اصولگرا ہوں صلاح طلب سب انقلاب سے مربوط ہیں ۔

8 سالہ جنگ میں ایرانی فوج کی کمانڈ کرنے والے کمانڈر نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ:

ہمیں دشمنون کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے غلط راستہ چھوڑ صحیح راستہ کا انتخاب کرنا ہوگا اس کے لئے ہمیں امام خمینی کے اصولوں کو پہچاننا ہوگا۔

ای میل کریں