مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط پر عالمی میڈیا میں بڑے پیمانے پر رد عمل دیکھنے کو آیا ہے اس ضمن میں کچھ موارد کی جانب اشارہ کیا جاتا ہے:
کینیڈا کے میگزین ہفنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط کے ایک اقتباس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے:"جس کے اندر محبت و انسانیت کی ذرا بھی رمق ہوگی وہ دہشت گردانہ کاروائیاں دیکھ کر ضرور متاثر اور رنجیدہ ہوگا خواہ وہ فرانس میں رونما ہو یا فلسطین و عراق اور لبنان و شام میں۔"
لبنان کے ایل بی سی نیوز چینل نے مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط پر تبصرہ کرتے یوئے کہا: ایران کے رہبر اعلا نے مغربی ملکوں کے جوانوں کے نام اپنے دوسرے خط میں مغرب کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے فرانس میں رونما ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں عالم اسلام پر لشکر کشی کی جو مثال ہمارے سامنے ہے جس میں بے شمار جانیں تلف ہوئیں، مغرب کی تضاد آمیز روش کا ایک اور نمونہ ہے۔
ایل بی سی نیوز نے رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط کے تناظر میں مغربی ثقافت کے حوالے سے رہبر انقلاب کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا: "میں دیگر اقوام پر مغرب کی ثقافت مسلط کئے جانے اور خود مختار ثقافتوں کو پست قرار دئے جانے کو ایک خاموش اور انتہائی زیاں بار تشدد مانتا ہوں۔"
ایل بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں رہبر انقلاب کے مغرب کے دوہرے معیار سے متعلق تحریر کے ایک حصے کو اس طرح بیان کیا: "جب تک مغرب کی سیاست پر دوہرے معیار، حکم فرما رہیں گے، جب تک دہشت گردی کو اس کے حامی اچھی اور بری قسموں میں تقسیم کرتے رہیں گے اور جب تک حکومتوں کے مفادات کو انسانی و اخلاقی اقدار پر ترجیح دی جاتی رہے گی، اس وقت تک تشدد کی جڑوں کو کہیں اور تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"
امریکی ہیرلڈ ٹربیون کا شمار بھی دنیا کی ان سوشل میڈیا میں ہوتا ہے جس نے رہبر انقلاب اسلامی کے مغربی جوانوں کے نام دوسرے خط پر تبصرہ کیا ہے، امریکی ہیرلڈ ٹربیون نے رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط کو، جس میں مغرب کے دوہرے معیار کی پالیسی، فرانس میں رونما ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی پر تنقید جیسے موضوعات شامل ہیں، اپنی ویب سائٹ پر شایع کیا ہے۔
اسرائیل ٹائمز میگزین نے« ایران کے رہبر اعلا کی نظر میں دہشت گردوں کے مقابلے میں اسرائیل زیادہ وحشی یے» کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے دوسرے خط کو پورے آب و تاب کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔
رہبر انقلاب کے خط کے مضمون میں اسرائیل اور فلسطین کے موضوع سے متعلق بیان کے اعتبار سے اسرائیل ٹائمز میگزین میں اس خط کا شایع ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔
اسرائیل ٹائمز نے اپنی ایک خبر میں رہبر انقلاب کے خط کے ایک اقتباس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: "ایران کے رہبر اعلا نے اسرائیل کو ریاستی دہشتگرد قرار دیا ہے اور ان کی نظر میں فلسطین کے ستم دیدہ عوام ساٹھ سال سے زیادہ عرصے سے اسرائیل کی جانب سے بدترین قسم کی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ فلسطینی خاندان دسیوں سال سے خود اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ آج کی دنیا میں اتنے وسیع پیمانے پر، اس حجم کے ساتھ اور اس تسلسل کے ساتھ انجام پانے والی دہشت گردی کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ "
حوالہ: ویژہ نامہ (1394) ہجدہمین جشنوارہ بین المللی پژوہشی شیخ طوسی