سید حسن خمینی: شبہای قدر میں فلسطینی عوام کی نصرت کے لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے

سید حسن خمینی: شبہای قدر میں فلسطینی عوام کی نصرت کے لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے

یقیناً پیغمبر اعظم،امیرالمومنین حضرت علی اور دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی ارواح طیبہ اس تلخ حادثہ سے المناک اور غمگین ہیں۔غزہ میں پیش آنے والا روح فرسا حادثہ بہت دردناک ہے ۔ہمیں خداوند عالم سے فلسطینی عوام کی کامیابی کے لئے دعا کرنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسن خمینی نے کہا:ہمیں شبہای قدر میں فلسطین میں موجود اپنے بهائیوں کے لئے دعا کرنی چاہئے اور اس غمناک حادثہ کی خدائے سبحان سے شکایت کرتے ہوئے مظلمومین ومستضعفین کی کامیابی کے لئے دعا کرنی چاہئے۔

امام خمینی(رہ) امداد کمیٹی کے منتظمین و عہدہ داران اوراس کمیٹی کے ما تحت پروان چڑهنے والے  بچوں نیز نوجوانوں ککی موجودگی میں ہونے والی افطار پارٹی میں جناب حسن خمینی نے کہا:معصوم کی حدیث ہے: «من اصبح و لم یهتم بامور المسلمین فلیس منهم»

جو شخص صبح  کے وقت بیدار ہو اور اسے مسلمانوں کے مسائل سے آگہی نہ ہو تو وہ مسلمان نہیں ہے۔

موصوف نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا:آج دنیا میں تلخ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس کا ہر نشست میں ذکر ضروری ہےجن میں سے ایک فلسطین میں موجود ہمارے بهائیوں پر ہونے والے مظالم ہیں۔یقیناً آپ نے تصویروں،فلموں اور اخبارات میں مشاہدہ کیا ہوگا کہ آپ کے ہم سن وسال کس طرح صہیونیت کے ظلم وستم کا شکار ہو رہے ہیں۔

سید حسن خمینی نے کہا: یقیناً پیغمبر اعظم، امیرالمومنین حضرت علی اور دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی ارواح طیبہ اس تلخ حادثہ سے المناک اور غمگین ہیں۔غزہ میں پیش آنے والا روح فرسا حادثہ بہت دردناک ہے ۔ہمیں خداوند عالم سے فلسطینی عوام کی کامیابی کے لئے دعا کرنی چاہئےکہ پروردگار عالم ہمارے ستم دیدہ برادران وخواہران کی اس سرزمین پر نصرت ویاری فرمائے۔

جناب حسن خمینی نے حاضرین سے درخواست کی کہ شبہای قدر میں فلسطینی شہریوں کے لئے دست بہ دعا ہو ں ۔آج شب قدر ہے اور آج ہمارے قلوب پاک وپاکیزہ ہیں ۔حق ہے کہ آج کی رات ہم فلسطینیوں کی کامیابی کے لئے بارگاہ احدیت میں دعا کریں۔اس تلخ حادثہ کی شکایت رب کریم کی بارگاہ میں پیش کریں اور خدا ئے سبحان کی بارگاہ میں ان جملوں سے دست بہ دعا ہوں :«اللهم انا نشکو الیک فقد نبینا و غیبة ولینا و کثرة عدونا و قلة عددنا »اور رب جلیل سے اس مصیبت کے کامیابی میں تبدیل ہونے کی دعا کریں۔

یادگار امام نے اپنی تقریر کے اختتامی مرحلہ میں کہا:ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے دل آپسی میل ومحبت سے سرشار اور ہمارے ہاته ایک دوسرے کے ہاته میں ہوں گے تا کہ ہم اسلامی سماج بالخصوص اپنے سماج میں مزید اتحاد کے جلوے دیکه سکیں۔

امام خمینی امداد کمیٹی کے رئیس حسین انواری نے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا :جن بچوں کی اس وقت امام خمینی کمیٹی سرپرستی کرتی رہی ہے انہوں نے امام خمینی(رہ) اور انقلاب سے قبل کا دور نہیں دیکها ہے لیکن امام رہ کے بابرکت وجود کے سبب اس اسلامی نطام کو جو برکتیں نصیب ہوئی ہیں اسے وہ ضرور محسوس کر رہے ہوں گے۔

منبع: جماران

ای میل کریں