ہرگز دیکھا نہیں گیا کہ امام ؒنے کسی سے درخواست کی ہو یا کسی کے احسان کو قبول کیا ہو۔ میں جب سے ان کو پہچانتا ہوں کبھی یہ نہیں دیکھا کہ انہوں نے کسی سے تقاضا یا درخواست کی ہو۔ مثلاً اگر کوئی بیچنے والا کسی چیز کو مہینگی قیمت پہ بیچتا تو اس سے سستا کرنے کیلئے بھی نہیں کہتے، بلکہ وہاں سے چل دیتے تھے۔