عراق کی بعثی حکومت کے مقابلے میں امام کی تقریر اور ان کا موقف عین سکوت میں بھی ایک احتجاج تھا اور شاید پہلی یا آخری دفعہ تھا کہ ایک برجستہ روحانی شخصیت عراق میں بعثی حکومت کے سکوت کو توڑنے میں کامیاب ہوئی ہو اور اس عظیم شخصیت نے اس حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا کہ ’’۔۔۔ اس حکومت کو تو حکومت کا نام بھی نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے پاس ہمت ہی نہیں تھی وہ قوم کے سامنے کھڑی رہ سکے۔۔۔‘‘۔