Capitalism کے معاملے میں کوئی حکومتی کارندہ امام سے ملنے قم آیا تھا اور امام نے اس کو ملاقات کی اجازت نہیں دی اس لیے اس نے آقائے مصطفی کے پاس جا کر کہا کہ اگر امام Capitalism کے خلاف بولتے ہیں تو امریکہ کے خلاف بولنے سے احتیاط کریں ، کیونکہ اس وقت شاہ کے خلاف بولنے سے زیادہ خطرہ امریکہ کے خلاف بولنے میں ہے۔ لیکن امام ؒ نے اپنی تقریر میں یوں کہا: ’’امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ آج ہماری قوم کے نزدیک سب سے زیادہ قابل نفرت شخص خود وہ ہے۔ آج ہماری ساری مشکلوں کی جڑ امریکہ ہے‘‘۔ اس طرح امام ؒ نے امریکہ کے خلاف سخت ترین لہجہ اختیار کیا۔