آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت کے موقع پر سید حسن خمینی کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت کے موقع پر سید حسن خمینی کا تعزیتی پیغام

بلا شک وشبہ، حاج شیخ نمر باقر النمر رحمت اللہ علیہ کی مظلومانہ شہادت، آل سعود حکومت کے سیاہ اور شرم آور کارناموں میں سے ایک ہے۔

آل سعود کے ہاتھوں، عربستانی شیعی رہنما کی پھانسی سے دنیا میں نفرت اور غم و غصہ پھیل گیا۔

بسمہ تعالی

بلا شک وشبہ، حاج شیخ نمر باقر النمر رحمت اللہ علیہ کی مظلومانہ شہادت، آل سعود حکومت کے سیاہ اور شرم آور کارناموں میں سے ایک ہے۔ آیت اللہ شہید کا خون، جو ایک عرصہ سے اہل حجاز کے حقوق کی بحالی کےلئے جد وجہد کرتے رہے، خالص اسلامی فکر کی حیات نو کا باعث ہوجائےگا اور امید خداوندی ہے کہ مطلوب نتائج پر بھی جا پہنچےگا۔ انشاءاللہ تعالی۔

اللہ سبحانہ آپ کو اپنے اولیائے کرام کے ساتھ محشور کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا کرے نیــز ان سب کو، شہید کی راہ پر مضبوطی کے ساتھ چلنے کی توفیق عنایت کرے، آمین رب العالمین۔

سید حسن خمینی

...

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی مناسبت سے فرمایا: یہ مظلوم عالم دین، نہ تو لوگوں کو مسلحانہ کارروائی کی ترغیب دلاتے تھے اور نہ، انھوں نے خفیہ طور پر کسی سازش میں کوئی رول ادا کیا، بلکہ ان کا ایک ہی کام تھا، اعلانیہ تنقید کرنا اور غیرت دینی کی بنیاد پر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل کرنا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ شیخ نمر کی شہادت اور ان کا خون ناحق بہانا، سعودی حکومت کی کھلی ہوئی سیاسی غلطی ہے، اللہ تعالی بے گناہ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور ناحق بہایا جانے والا خون، بہت جلد اس حکومت کے عہدیداران اور سیاسی رہنماؤں کا دامن پکڑے گا۔ 
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا: یقینا شہید شیخ نمر فضل و الطاف الہیہ کے سائے میں جگہ پائیں گے اور بلا شبہ دست انتقام الہی ان ظالموں کا گریبان پکڑے گا جنھوں نے ان کی جان لی اور یہی چیز تسلی کا باعث ہے۔

ای میل کریں