حقیقی اسلام کے مقابلے میں نقلی اسلام کی اقسام

حقیقی اسلام کے مقابلے میں نقلی اسلام کی اقسام

جعلی اسلام کی تیسری قسم، وہ شیعی اسلام ہے جس کا محرک العمل لندن ہے اور لندن ہی کے ایماء پر مکتب تشیع کی حمایت کے بہانے، اہل سنت کے معتقدات اور مقدسات کی توہین کرنا ہے!!

جماران نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق: سپاه پاسداران میں ولایت فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام سعیدی نے بسیجی طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(رح)، زمان اور مکان کو شرعی احکام کے استنباط میں موثر جانتے تھے، یعنی زمان اور مکان کی تبدیلی، حکم شرعی کے موضوع میں موثر واقع ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہر دور کے حالات کی ضرورتوں کے مطابق، تقاضے بدلتے رہتے ہیں، کہا: عصر حاضر کے حالات کہ جہاں ولایت فقیہ کے محور پر امام خمینی(رح) نے دینی حکومت کی سنگ بنیاد رکھی ہے، دوسرے ادوار کے حالات سے بہت مختلف ہیں، اسی لئے ہر عصر میں انسان پر عائد ہونے والی تکالیف اور ذمہ داریوں کی نوعیت بھی بدلتی رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں بہت سے عوامل، علماء اور روحانیت کی ذمہ داریوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہی عوامل میں سے ایک عامل،  فقہ جعفری کے سائے میں ملک کے اندر شیعہ زوایہ نگاہ سے اسلامی قوانین کا نفاذ ہے۔

سعیدی سپاہ میں ولایت فقیہ کے نمائندے نے ایران کی جانب سے حقیقی اسلام کے پرچار کو دوسرے مہم عامل کے طور پر پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا: حقیقی اسلام کا مقابلہ کرنے کیلئے کفر و نفاق کی قوتوں نے حقیقی اسلام کی جگہ تین طرح کے نقلی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے:

مسخ شدہ  اسلام کی پہلی صورت، آل سعود کی قیادت میں پروان چڑنے والا تکفیری اسلام ہے کہ جس نے اسلام کی ساکھ  کو خطرے میں ڈالا ہے۔

جعلی اسلام کی دوسری قسم، سیکولر اسلام ہے جو ہر طرح کے حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرتا ہے۔ عالم اسلام میں ترکی، سیکولر اسلام کا علمبردار ہے۔

حقیقی اسلام کے مقابلے میں جعلی اسلام کی تیسری قسم، وہ شیعی اسلام ہے جس کا محرک العمل لندن ہے اور لندن ہی کے ایماء پر مکتب تشیع کی حمایت کے بہانے، اہل سنت کے معتقدات اور مقدسات کی توہین کرنا ہے!! جبکہ دین کی تبلیغ کا مقصد لوگوں کو دین کی طرف جذب کرنا ہے نہ کہ دوسرے مکاتب فکر کی توہین کرنا۔ یہی بات دینی طلباء اور صنف روحانیت کے وظیفے کو بھاری اور سنگین بناتی ہے۔

میں محترم حضرات کو، صحیفہ امام، ج15، ص321 کی طرف ارجاع دیتا ہوں کہ آپ خود ملاحظہ کریں کہ امام خمینی(رح) اس موضوع کے بارے میں کیا فرمایا ہے:

اس امر کی طرف متوجہ رہو کہ حقیقی اسلام وہی ہے جو صدر اسلام سے آج تک فقہا اور علماء کے پاس ہے... قرآن، احادیث اور فقہی کتب کی شکل میں خالص اسلام موجود ہے... اس بات کی طرف بھی توجہ رہے چونکہ آپ لوگ زیادہ زحمت کرتے ہو تو شیاطین بھی تمہارے اوپر زیادہ کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ تم کو نیست ونابود کردیں۔

امام راحل رحمت اللہ علیہ دوسری جگہ فرماتے ہیں:

تمام دینی مدارس کو میری یہ وصیت ہے جو میں متعدد بار بیان کرچکا ہوں کہ چونکہ دور حاضر میں اسلام اور اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں نے اسلام کو مٹانے پر کمر کس لی ہے اور اس شیطانی ہدف کیلئے ہر ممکن راہ سے کوشش کررہے ہیں انہیں ممکن راہوں میں سے اس مقصد کے حصول کیلئے ایک اہم راہ منحرف افراد کا ان مراکز میں نفوذ ہے جو اسلام اور دینی مدارس دونوں کیلئے خطرناک ہے۔

صحیفہ امام، ج21، ص424

میں خداوند عالم سے آپ سب کے لیے صحت و سلامتی کا طلبگار ہوں اور آپ کی سعادت اور ملک کی خدمت کرنے کے جذبہ کی دعا مانگتا ہوں کہ ہم سب کو ملک کے درد کو سمجھنے اور اس کا علاج کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

صحيفه امام، ج‏7، ص474

 

والسلام علی عبادہ الصالحین

ای میل کریں