۱۲ بہمن سنہ ۱۳۵۷ ھ ش (۱۲ فروری ۱۹۷۸ء) کو امام کا جہاز تہران ائیرپورٹ پر اترا تو امام کے بڑے بھائی آیت اﷲ پسندیدہ استقبال کیلئے جہاز کے اندر داخل ہوئے۔ امام اپنے روحانی طبیعت کے تقاضے کے مطابق فرمانے لگے کہ آقائے پسندیدہ ان سے پہلے جہاز سے باہر نکلیں ، کیونکہ کہیں بھی امام راستہ چلتے وقت اپنے بڑے بھائی سے آگے نہیں چل رہے تھے۔ جبکہ دوسری جانب امام ؒکے سیاسی آمد کی اہمیت کے لحاظ سے آقائے پسندیدہ کبھی بھی امام پر سبقت نہیں کر سکتے تھے۔ امام نے فرمایا: ’’آپ مجھ سے پہلے نکلئے کیونکہ میں آپ کے آگے آگے نہیں چلوں گا‘‘۔