عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک معتبر سیاسی تجزیہ نگار اور سماجی کارکن سٹیفن لینڈ مین نے ایران کے ایک موٗ قر انگریزی اخبار ‘‘ تہران ٹائمز ’’ کے ساته ایک خصوصی انٹر یو میں کہا ہے کہ امریکہ میں آج امام خمینی اور مارٹن کنگ جیسے لیڈر نہیں مل رہے ہیں ۔
امام خمینی کو ایران کے اسلامی انقلاب کی روح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر تحریک کو ایک باصلاحیت قائد کی ضرورت ہوتی ہے اور امام خمینی میں تمام قائدانہ صلاحیتیں موجود تهیں ۔
دنیا میں آزادی کی آ واز کو بلند کرنے کیلئے ایرانی انقلاب کے رول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک انقلاب دوسرے انقلابوں کا محرک ہوتا ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب نے بهی یہی کردار ادا کرتے ہوئے دنیا میں کئی انقلابوں کیلئے راہ ہموار کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہ کے دور میں ایران کی ایک پوری نسل کو انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑااور فلسطینی عوام بهی 1948 سے ایسے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔
فلسطینی تحریک مقاومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ فلسطین میں لوگ آ زادی کے منتظر ہیں اس میں وقت لگ سکتا ہے لیکن آ خر آ زادی کا سورج فلسطین کی سر زمین پر ضرور طلوع ہوگا اور اسرائیل کا جابرانہ قبضہ چکنا چو ر ہوگا ۔