عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
ڈاکٹر نقوی، شہیدِ کربلا کا سپاہی!

ڈاکٹر نقوی، شہیدِ کربلا کا سپاہی!

ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کو امام خمینیؒ کی قیادت پر کامل یقین تھا اور اصحاب امام حسین علیہ السلام جس طرح آپؑ سے عقیدت و عشق کی منزل پہ فائز تھے

پير, مارچ 09, 2020 05:11

مزید
حضرت امام علی نقی علیہ السلام

حضرت امام علی نقی علیہ السلام

امام ہادی علیہ السلام کی معرفت امام علیہ السلام کی زبانی

جمعرات, فروری 27, 2020 12:27

مزید
امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ منبر کو انتخاب کرنے کا معیار

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ منبر کو انتخاب کرنے کا معیار

اسلامی نظام میں پارلیمنٹ کے فرائض: حضرت امام خمینی (رہ) کی سیاسی افکار میں پارلیمنٹ کے مقام و منزلت اور اس کے کچھ اہم فرائض ہیں جن میں سے ایک اہم موضوع قانونگزاری ہے، اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کا اہم فریضہ ہے کہ وہ مختلف زاویوں سے ملکی نظام کے لئے بہترین قوانین بنائے۔ امام خمینی (رہ) کی سیاسی افکار میں بہترین پارلیمنٹ تمام چیزوں کو بہتر اور بدترین پارلیمنٹ تمام چیزوں کو برا بنا دیتی ہے لہذا کلی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پارلیمنٹ کا اہم فریضہ ملکی نظام اور لوگوں کی مشکلات کے حل میں پوشیدہ ہے۔

منگل, فروری 18, 2020 12:17

مزید
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىّ‏ِ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىّ‏ِ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔

منگل, جنوری 28, 2020 10:35

مزید
مؤمن کی سب سے اہم ذمہ داری

مؤمن کی سب سے اہم ذمہ داری

ایک مؤمن شخص کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ تمام حقیقتوں کی حفاظت کرتے ہوئے تمام انسانوں کو خدا کی جانب دعوت دے

جمعه, دسمبر 20, 2019 05:08

مزید
معرفت شناسی اور ہویت شناسی کا رابطہ امام خمینی (رح) کی نظر میں

معرفت شناسی اور ہویت شناسی کا رابطہ امام خمینی (رح) کی نظر میں

امام خمینی (رح) ایران کے اسلامی انقلاب کے عظیم معمار اور فرد و معاش کی جدید پہچان کو زندہ کرنے والے رہے ہیں

هفته, دسمبر 07, 2019 11:26

مزید
Page 16 From 42 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >