انقلاب برپا کرنا ایک الگ مسالہ تھا جس کی اپنی ایک اہمیت لیکن انقلاب کی کامیابی کے بعد کچھ سستیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور یہ سستیاں قوم میں اختلاف اور تفرقہ کا سبب بنتی ہیں جب آپ مشکلات کا شکار تھے سب ایک تھے ایران ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکا تھا اور اس قید خانے میں بند سارے قیدی متحد تھے لیکن الحمد للہ آپ سب نے تحریک چلائی اور کامیابی حاصل کی آپ نے اپنی اس جدو جہد اور تلاش سے اپنے ملک سے چوروں اور بدمعاشوں کو نکال کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے اپ کی اس جہدو جہد سے لاکھوں لوگوں کو رہائی ملی ہے آپ کے پنجرے کھولنے سے لاکھوں کبوتروں کو آزادی ملی اب ہم نے انقلاب لایا ہے لیکن اس وقت پھر ہمیں محکم ارادے کے ساتھ انقلاب کے بعد والے حالات کو کنٹرول کرنا ہوگا۔
بدھ, اپریل 15, 2020 05:26
مزید