آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید میں آپ سب کا خادم ہوں میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں آپ میرے بھائی ہیں میں اس تحریک میں آپ کی شمولیت کا شکر گزار ہوں مجھے اپنی کی مشکلات پر دکھ ہے میں جاتنا ہوں کہ گزشتہ دور میں ہماری قوم پر کتنے ظلم ہوے ہیں لیکن الحمد للہ ہماری قوم نے قیام کیا آذربائیجان ہمیشہ اس تحریک میں پیشقدم رہا ہے خداوند آذربائیجان کو ہمارے لئے محفوظ کرے ہم سب بھائی ہیں اور اس وقت ہم سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
بدھ, مارچ 27, 2019 02:58
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر سخت دشمن ابو سفیان کو معاف کردیا جس نے ہمیشہ اس ہدایت کو چراغ کو خاموش کرنے کی کوشش کی تھی اسی طرح آپ کے جانشین حق حضرت علی علیہ السلام نے بھی اپنے قاتل ابن ملجم سے ایک دوست کی طرح سلوک رکھا تھا آپ زخمی حالت میں آپ بستر پر تھے اور آپ کے لئے دودہ لا یا گیا لیکن آپ یہ دودھ ابن ملجم کو دے دیا امام خمینی (رح) نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیرالمومنین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوے اپنے مخالفین کے ساتھ رویہ رکھا تھا۔
اتوار, مارچ 24, 2019 04:17
میں جب بھی آپ لوگوں کے نورانی چہرون کو دیکھتا ہوں تو مجھے دلی سکون حاصل ہوتا ہے جوانو آپ نے اسلام کو نئی زندگی دی ہے آپ نے ایران کو کامیاب بنایا ہے شروع سے ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی میں جوانوں کا اہم کردار تھا اور انشاء اللہ یہ کردار اسی طرح ہمیشہ جاری رہے گا اور مھے امید ہیکہ آپ حضرات اپنے بچوں کو بھی اسی طرح تعلیمات دیں گے اور ان کے اندر بھی اسی طرح انقلاب کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے تانکہ آنے والے دور میں وہ بھی آپ کی طرح اس اسلامی ملک کی حفاظت کر سکیں۔
هفته, مارچ 02, 2019 11:07
جناب فاطمہ(س) کے چھوٹے سے گھر میں تربیت یافتہ افراد تعداد کے اعتبار سے اگرچہ صرف چار یا پانچ افراد تھے لیکن حقیقت میں وہ خداوند متعال کی قدرت کی جلوہ گاہ تھے
جمعه, فروری 08, 2019 02:00
ایسے وقت میں اسلام کی سربلندی کیلئے جان ومال کے ساتھ دفاع کرنے سے زیادہ کوئی واجب کام نہیں ہے
پير, فروری 04, 2019 09:19
مصلحتوں کا تحفظ اور مفاسد و برائی کے خاتمہ کے لئے احکام ثانویہ کے عنوان سے وقتی طور پر کچھ قوانین کا اجراء ہونا ضروری ہے
پير, جنوری 14, 2019 03:14
اے کاش امام (رح) زندہ ہوتے تو ہم ان کی جدید آراء و افکار سے نئے انداز میں مستفیذ ہوتے.
هفته, جنوری 05, 2019 04:17
جہاں تک امام (رح) کے قول و فعل سے معلوم ہوتا ہے کہ امام (رح) مسلسل عمومی آراء اور لوگوں کی تقدیر معین کرنے میں ان کے حق کی رعائت پر مبنی اسلامی جمہوریت کی بنیاد کی تاکید کرتے ہوئے اپنے آپ کے لئے تمام قسم کے قوانین اور ان میں سر فہرست بنیادی قانون کی رعائت لازمی سمجھتے تھے
هفته, دسمبر 22, 2018 10:17