اسلامی انقلاب کی کامیابی میں جوانوں کا سب بہترین عمل کون سا تھا؟:امام خمینی(رح)
میں جب بھی آپ لوگوں کے نورانی چہرون کو دیکھتا ہوں تو مجھے دلی سکون حاصل ہوتا ہے جوانو آپ نے اسلام کو نئی زندگی دی ہے آپ نے ایران کو کامیاب بنایا ہے شروع سے ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی میں جوانوں کا اہم کردار تھا اور انشاء اللہ یہ کردار اسی طرح ہمیشہ جاری رہے گا اور مھے امید ہیکہ آپ حضرات اپنے بچوں کو بھی اسی طرح تعلیمات دیں گے اور ان کے اندر بھی اسی طرح انقلاب کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے تانکہ آنے والے دور میں وہ بھی آپ کی طرح اس اسلامی ملک کی حفاظت کر سکیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رح) نے سپاہ پاسداران کے اعلی افسران سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا میں جب بھی آپ لوگوں کے نورانی چہرون کو دیکھتا ہوں تو مجھے دلی سکون حاصل ہوتا ہے جوانو آپ نے اسلام کو نئی زندگی دی ہے آپ نے ایران کو کامیاب بنایا ہے شروع سے ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی میں جوانوں کا اہم کردار تھا اور انشاء اللہ یہ کردار اسی طرح ہمیشہ جاری رہے گا اور مھے امید ہیکہ آپ حضرات اپنے بچوں کو بھی اسی طرح تعلیمات دیں گے اور ان کے اندر بھی اسی طرح انقلاب کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے تانکہ آنے والے دور میں وہ بھی آپ کی طرح اس اسلامی ملک کی حفاظت کر سکیں۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرمایا اسلام صدیوں تک مظلوم رہا ہے کیوں کہ جس چیز کو اسلام چاہتا تھا دنیا نے اس پر پردہ ڈال دیا تھا اور جس طرح چاہتا تھا اس طرح سماج میں اسلام کے مطابق عمل نہیں ہو رہا تھا اسلام کے دشمنوں نے اس دین الہی، دین رحمت، دین آزادی کو دنیا سے چھپا کر رکھا تھا اور لوگوں کو اس کے نزدیک نہیں ہونے دیا لیکن اب اس دور میں خداوند متعال نے ہمیں یہ توفیق دی ہے کہ ہم اسلام پر پڑے ہوے ان پردوں کو ہٹائیں اور اسلام کے حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔
انہون نے ایران میں پہلوی حکومت کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا پہلوی حکومت نے ایران میں اسلامی قوانین کی جگہ امریکی قوانین نافذ کئے تھے اور امریکا کی خوشی کے لئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے غیر اخلاقی اور غیر شرعی مراکز قائم کر رکھے تھے۔
امام خمینی(رح) نے مزید فرمایا آج دنیا کی ساری سپر طاقتیں اسلام کی مخالف ہیں لیکن آپ نے یہ بات ثابت کر دی کہ ہم ہر سپر طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں کچھ لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ شہنشاہی صہیونیزم کے نابود ہونے سے اسلام اور ایران بھی نابود ہو جائیں گے لیکن اگر کسی کو اسلام کی طاقت معلوم ہو تو وہ اسلام کے قوانین پر عمل کرتے ہوے دنیا کی ہر طرح طاقت کا مقابلہ کر سکتا ہے مجھے آپ پر فخر ہے کہ آپ نے اپنے رب اور اسلام سے جو وعدہ کیا تھا اس پر باقی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی باقی رہیں گے آپ کامیاب ہیں کیوں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے آپ کامیاب ہیں کیوں اسلام آپ کا پشتیبان ہے آپ کامیاب ہیں کیوں کہ با ایمان ہیں آپ کامیاب ہیں کیوں کہ شہادت سے دلی لگاو رکھتے ہیں ہار ان کی ہوتی جو موت سے ڈرتے ہیں آپ ہر میدان میں کامیاب میں ہیں کیوں کہ آپ نے اپنے نفس پر کامیابی حاصل کی ہے لہذا آپ اس کے بعد بھی کوشش کریں کہ آپ کا ہر عمل خدا کے لئے ہو۔