سوال: سر زمین فلسطین پر جو جاری لڑائی اور عرب اور اسلامی امت کے خلاف اسرائیل وحشیانہ کار روائیوں کے بارے میں اپنی نظر بیان فرمائیں تاکہ تمام ممالک میں موجود مسلمان اپنی تمام معنوی ومادی طاقتوں کو بروئے کار لا کر اس مقدس جہاد میں شرکت کریں ۔
جواب: { بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم } جیساکہ میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے کہ ایسے حالات میں کہ جب اسلام کے مقدس قوانین کو پامال کردیا گیا ہو ایسے وقت میں اسلام کی سربلندی کیلئے جان ومال کے ساتھ دفاع کرنے سے زیادہ کوئی واجب کام نہیں ہے۔ جب آپ کی نگاہوں کے سامنے آپ کے بھائیوں اور بہنوں کا خون سرزمین فلسطین پر بہا جا رہا ہو، ہماری زمینوں کو غصب کرلیا گیا ہو اور ہمارے گھروں کو صیہونیزم تباہ وبرباد کر رہا ہو تو سوائے جہاد کے کوئی اور راستہ نظر نہیں آتا۔ تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ اس مقدس پیکار میں اپنی مادی ومعنوی امداد کریں ۔ خدا اس ارادے کا پشت پناہ ہے { وَاﷲُ مِنْ ورائِ الْقَصْد}۔
صحیفہ امام،ج ۲، ص ۱۹۹