امام خمینی(رح) کس بات پر رو رہے تھے؟
آیت اللہ مھدوی کنی اپنی ایک یادداشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے امام خمینی(رح) کی خدمت میں عرض کیا اس وقت ملک کے کچھ علاقوں میں بمباری ہو رہی ہے لوگ پریشان ہیں اتنا کچھ ہونے باوجود بھی وہ انقلاب لانے پر مصر ہیں اور آخری سانس تک لڑنے کا وعدہ کر رہے ہیں امام نے فرمایا کہ ان لوگوں کا میری گردن پر بہت حق ہے لیکن اس دوراں امام رو رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے اشک جاری تھے۔