ہم اپنی زندگی کو کیسے بہتر بنائیں
آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید میں آپ سب کا خادم ہوں میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں آپ میرے بھائی ہیں میں اس تحریک میں آپ کی شمولیت کا شکر گزار ہوں مجھے اپنی کی مشکلات پر دکھ ہے میں جاتنا ہوں کہ گزشتہ دور میں ہماری قوم پر کتنے ظلم ہوے ہیں لیکن الحمد للہ ہماری قوم نے قیام کیا آذربائیجان ہمیشہ اس تحریک میں پیشقدم رہا ہے خداوند آذربائیجان کو ہمارے لئے محفوظ کرے ہم سب بھائی ہیں اور اس وقت ہم سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 27 اپریل 1980 کو قم میں ایران کے دوسرے شہر تبریز سے آے ہوے مومنین سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید میں آپ سب کا خادم ہوں میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں آپ میرے بھائی ہیں میں اس تحریک میں آپ کی شمولیت کا شکر گزار ہوں مجھے اپنی کی مشکلات پر دکھ ہے میں جاتنا ہوں کہ گزشتہ دور میں ہماری قوم پر کتنے ظلم ہوے ہیں لیکن الحمد للہ ہماری قوم نے قیام کیا آذربائیجان ہمیشہ اس تحریک میں پیشقدم رہا ہے خداوند آذربائیجان کو ہمارے لئے محفوظ کرے ہم سب بھائی ہیں اور اس وقت ہم سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ایرانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی نے اس انقلاب کو کامیاب بنایا ہے انہوں نے فرمایا ہماری کامیابی کی وجہ ہمارا اتحاد اور خداوند متعال کی ذات پر ہمارا بھروسہ تھا ہمیں اس اتحاد کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ہمیں کامیابی کے ان اسباب کو اسی طرح اپنے درمیان زندہ رکھنے کی ضرورت ہے ہمیں اسلام کے قوانین کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہماری زندگی کا ہر لمحہ اسلامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
اسلامی تحریک کے بانی فرماتے ہیں اس وقت ہمارا ملک مشکلات میں گرفتار ہے مفسدین ہمارے ملک کے اطرف میں جمع ہوے ہیں لہذا آپ جوانوں کو ہمت دیکھانی ہو گی اور اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہو گی ملک میں حالات کو کشیدہ بنانے والوں کو موقع نہ دیں اس اسلام انقلاب کی کامیابی آپ جوانوں کی وجہ سے ہے لہذا اس انقلاب کی حفاظت کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔
امام خمینی (رح) ایرانی فوج اور عوام کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت کی طرف ااشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ فوج کو آپ کا پشتیبان ہونا چاہیے اور آپ کو فوج کی پشت پناہی کرنا چاہیے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا اگر خدا نخواستہ اس تحریک میں سستی آجاے اور ہم سب اپنے اپنے کاموں میں مشغول یو جائیں تو مجھے ڈر لگتا ہے کہ ایسی صورت میں ہم پھر کہیں گذشہ دور میں نہ پہنچ جائیں۔
یہ بات سب کے لئے واضح ہے کہ اگر کسی بھی قوم کو کامیاب ہونا ہے تو اسے اسلامی قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں کسی کو بدلنے سے پہلے خود کو بدلنا چاہیے اسلام نے انسان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے قوانین مقرر کئے ہیں اب اگر انسان اپنی زندگی میں بہتری چاہتا ہے تو اسے اسلام کے قوانین پر عمل کرنا ہو۔