علماء شیطانی سیاست سے بچیں :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

علماء شیطانی سیاست سے بچیں :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ہر چھوٹی بڑی شیطانی طاقت کافی سالوں سے علماء کے خلاف سازشیں کر رہی ہے ان کی سازشوں میں سے ایک سازش یہ تھی کہ علماء کو سیاست سے دور رکھا جاے ان مقصد تھا کہ علماء عوام کی صرف نماز، روزہ اور دینی مسائل کے بارے میں راہنمائی کریں علماء کا کام صرف مسجد میں دینی احکام کی تعلیم دینا ہے ان شیطانی طاقتوں نے اپنے غلط نظریوں سے ملک میں ایسی فضا حاکم کر رکھی تھی کہ خود کچھ علماء بھی سیاست میں دخالت کو اپنے لئے توہین سمجھتے تھے اگر یہ کہا جاتا کہ فلاں عالم سیاسی ہے تو یہ اس کے لئے فحش کے برابر تھا عوام اور علماء بھی کسی حد تک ان طاقتوں کے جال میں پھنش چکے تھے اسی لئے جب بھی کسی علماء سے کسی اجتماعی مسئلہ کے بارے میں کہا جاتا تھا تو ان کا یہی جواب تھا کہ ہم سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

منگل, دسمبر 24, 2019 12:26

مزید
حق کی راہ میں موت شہادت ہے:امام خمینی(رح)

حق کی راہ میں موت شہادت ہے:امام خمینی(رح)

مجھے ان لوگوں کی حماقت پر تعجب ہوتا ہے یہ لوگ صرف جناب مطہری اور جناب مفتح جیسی شخصیتوں کو نہیں مارنا چاہتے بلکہ یہ لوگ اس طرح کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے اسلامی تحریک کو سست کرنا چاہتے ہیں ان کی حماقت یہ ہیکہ یہ جانتے بھی ہیں اور دیکھ بھی چکے ہیں کہ ایران میں جتنا لوگوں کو شہید کریں گے اتنا ہی زیادہ ایرانی عوام میدان میں نظر آے گی یہ لوگ ایران کی اہم شخصیات کو شہید کر کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے چاہتے ہیں لیکن ایرانی مسلمانوں میں شہادت سے ظلم کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے شہادت ہمیں طاقت اور قوت بخشتی ہے ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں انہوں نے جب مرحوم مطہری کو شہید کیا تو پہلے سے زیادہ لوگ میدان میں دیکھائی دئے اس کے بعد مرحوم مفتح کو شہید کیا تو ہماری تحریک میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہوے ہر شخصیت کی شہادت پر لوگوں نے ہماری تحریک کا استقبال کیا ہے۔

هفته, دسمبر 21, 2019 10:11

مزید
ملک کی ترقی میں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کا کردار

ملک کی ترقی میں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کا کردار

الحمد للہ کتنا مبارک مجمع آپ لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ایک دن وہ تھا جب دینی مدارس اور یونیورسٹیز کو ایک دوسرے سے الگ کیا گیا تھا یا شاید یہ کہنا بہتر ہو گا کہ دینی مدارس اور یونیورسٹیز کو ایک دوسرے کا دشمن بنایا گیا تھا نہ دینی مدارس کے طلاب یونیورسٹیز کے طلباء کو برداشت کر رہے تھے نہ یونیورسٹیز کے طلباء دینی مدارس کے طلاب کو برداشت کر رہے تھے ایسے دو طبقوں کو جو ملک کو متحد کر سکتے تھے ایک دوسرے کا دشمن بنا رکھا تھا لیکن الحمد للہ اسلامی تحریک کی برکت سے یہ دو طبقے متحد ہو چکے ہیں اب نہ دینی مدارس کے طلاب کو یونیورسٹیز کے طلباء سے کوئی خوف ہے اور نہ یونیورسٹیز کے طلباء کو دینی مدارس کے طلاب سے کوئی خوف ہے۔

بدھ, دسمبر 18, 2019 02:25

مزید
مدارس اور یونیورسٹی کے اتحاد کا دن

مدارس اور یونیورسٹی کے اتحاد کا دن

شہید مفتح (رح) کی زندگی کی ایک جھلک

بدھ, دسمبر 18, 2019 09:10

مزید
1980 میں ایرانی فوج نے کس اسلحہ کا استعمال کر کے جیت حاصل کی: امام خمینی(رح)

1980 میں ایرانی فوج نے کس اسلحہ کا استعمال کر کے جیت حاصل کی: امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) دفاع مقدس میں ایرانی فوج کی فدا کاریوں کو یاد کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ ایران کی مسلحانہ اور رضاکارانہ فوج کو اس بات کا علم کا ہونا چاہیے کہ آپ کی اس کامیابی کی وجہ ایمان ، اتحاد اور یکجہتی سے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ملک کا دفاع ہے اس کے علاوہ آپ کی اس کامیابی میں ایرانی عوام کا اہم کردار ہے ایرانی عوام نے ایمان، اخلاص اور اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ملک کا دفاع کیا اور اس عظیم جنگ میں جیت حاصل کی۔

هفته, ستمبر 28, 2019 11:43

مزید
ایران کا اسلامی انقلاب اور اس کے ثمرات

ایران کا اسلامی انقلاب اور اس کے ثمرات

ایرانی قوم بادشاہت کے سیاہ بادلوں کی اوٹ سے برآمد ہونیوالے آفتابِ انقلابِ اسلامی کی 40ویں سالگرہ منا رہی ہے اور دنیا بھر میں انقلاب پسند طبقے بھی ایرانی قوم کیساتھ اس جشن میں شریک ہیں

اتوار, فروری 10, 2019 08:39

مزید
Page 5 From 7 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7