اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حاکم کی اہم ذمہ داریاں:امام خمینی(رح)
ہمیں لفظی اسلامی جمہوریہ کی ضرورت نہیں ہے ہم ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے اب جب کے حکومت اسلامی حکومت تو اس کا آئین بھی اسلامی ہونا چاہیے اس کا کام بھی اسلام کی ترویج اور تبلیغ کے لئے ہونا چاہیے ورنہ ایسا ہو گا کہ ہم ایک ایسے ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو اسلام ملک ہونے کا اعلان کر رہا ہے جس کے باشندے مسلمان ہونے کا دعوا کر رہے لیکن ان کے کام اسلامی قوانین کے خلاف ہے جس ملک میں اسلام کی مخالفت کی جاے اس ملک کو اسلامی ملک نہیں کہا جا سکتا بلکہ اسلامی ملک وہ ملک ہے جو اسلامی قوانین کی پابندی کرے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے اپنے ایک بیان اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوے فرمایا ہمیں لفظی اسلامی جمہوریہ کی ضرورت نہیں ہے ہم ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے اب جب کے حکومت اسلامی حکومت تو اس کا آئین بھی اسلامی ہونا چاہیے اس کا کام بھی اسلام کی ترویج اور تبلیغ کے لئے ہونا چاہیے ورنہ ایسا ہو گا کہ ہم ایک ایسے ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو اسلام ملک ہونے کا اعلان کر رہا ہے جس کے باشندے مسلمان ہونے کا دعوا کر رہے لیکن ان کے کام اسلامی قوانین کے خلاف ہے جس ملک میں اسلام کی مخالفت کی جاے اس ملک کو اسلامی ملک نہیں کہا جا سکتا بلکہ اسلامی ملک وہ ملک ہے جو اسلامی قوانین کی پابندی کرے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا ہمیں ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جس کے اسکول اسلامی ہوں جس کی یونیورسٹیاں اسلامی قوانین کی پابند ہوں جس کی عوام اسلام کو اہمیت دیتی ہو جس کے اعلی حکام اسلام کی ترویج و تبلیغ کوشاں ہوں اگر کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے تو اسے اسلامی ملک کہا جا سکتا ہے لہذا اگر ہمیں اپنے ملک کو اسلامی ملک بنانا ہے تو ہمیں اس طرح عمل کرنا ہو گا کہ ہمارا ہر کام اللہ کے لئے ہو۔
اسلامی تحریک کے راہنما سید روح اللہ خمینی (رح) نے فرمایا ہم سب کو اسلام کے پرچم کے ساے میں کام کرنا ہو گا ہمیں ہرگز ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے لوگ ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائیں ہمیں عوام کے اس اتحاد اور یکجہتی کو باقی رکھنا ہو گا انہوں نے فرمایا اپنی سیاسی گروہوں سے لوگوں کو تقسیم سے ہونے بچائیں ہم سب کو اسلام کے پرچم تلے رہنا ہو گا یہ وہی پرچم ہے جس نے ہمیں کامیاب بنایا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کامیابی ملی ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے صدر اسلام کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا اگر آپ صدر اسلام کو دیکھیں تو آپ ضرور اس بات کی طرف متوجہ ہوں گے کہ اسلام کا سپر طاقتون کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے مشرکین اور کفار کی تعداد بھی زیادہ تھی اقتصادی حالت بھی اچھی تھی فوجی طاقت بھی مسلمانوں سے زیادہ تھی لیکن اسلام نے اُن سپر طاقتوں کو ہر میدان میں شکست دی ہے صدر اسلام میں مسلمانوں کی جیت کی وجہ ان کا اتحاد اور یکجہتی تھی۔