شاہ کی توبہ کیوں قبول نہیں ہوئی؟

شاہ کی توبہ کیوں قبول نہیں ہوئی؟

اللہ کی بارگاہ میں بغیر کسی شرط کے نماز روزہ اور حج کی توبہ قبول ہو جاے گی لیکن انسانی حقوق کی توبہ اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک دوسرے کے حق میں ہونے والی خسارت کا ازالہ نہ کیا جاے جو لوگ شاہ کی توبہ کے بارے میں بول رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شاہ نے ایرانی قوم کے حقوق کو پائمال کیا ہے اور اس نے ایرانی قوم کی دولت سے بیرونی میں بنکوں اپنے نام مال و دولت جمع کروا رکھی ہے جس پر اس کا کوئی حق نہیں ہے اسے اگر توبہ کرنی ہے تو ایرانی قوم سے معافی مانگ کر ان کے خون پسینے کی کمائی کو واپس کرنا ہوگی اور ایرانی عدلیہ کے سامنے پیش ہو کرندامت کا اظہار کرنا ہو گا۔

منگل, فروری 04, 2020 11:53

مزید
بہشت زہرا سلام اللہ علیھا میں امام خمینی(رح) کی تاریخی تقریر

بہشت زہرا سلام اللہ علیھا میں امام خمینی(رح) کی تاریخی تقریر

اسلامی انقلاب کے بانی سالوں جلاوطنی گزارنے کے بعد ایک فروری 1979 کو اپنے وطن واپس پہنچے جہاں ہزاروں چاہنے والے آپ کے استقبال کے لئے موجود تھے امام (رہ) مہرا آباد ہوائی اڈے سے سیدھا بہشت زہرا(س) پہنچے جہاں انہوں لاکھوں کی تعداد میں موجود اپنے چاہنے والوں کے درمیان ایک تاریخی تقریر کی۔

هفته, فروری 01, 2020 03:47

مزید
ایران میں ہو رہے قتل عام کا ذمہ دار شاہ پور بختیار ہے: امام خمینی(رح)

ایران میں ہو رہے قتل عام کا ذمہ دار شاہ پور بختیار ہے: امام خمینی(رح)

بختیار نے تہران اور دوسرے شہروں میں قتل عام سے اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے ایک بار پھر شاہ کے کارندوں نے ملکی استقلال کے نام پر قوم پر ظلم کرنا شروع کر دیا ہے

جمعرات, جنوری 30, 2020 04:29

مزید
مذہب تشیع ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

مذہب تشیع ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

صدر اسلام سے لے کر آج تک مذہب تشیع مزاحمتی گروہوں کے لئے ایک نمونہ عمل رہا ہے مذہب تشیع نے ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے شعیہ حکام نے کبھی کسی پر ظلم نہیں کیا مذہب تشیع کے عقائد کی بنیاد پر بننے والی حکومتوں نے نہ کبھی ظلم کیا اور نہ ہی کبھی ظلم سہا ہے اگر حکومت اسلامی قوانین کے مطابق بنے اور اس کے چلانے والے شیعہ ہوں تو ایسی حکومت میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوں گے مذہب تشیع میں ہر انسان کو آزادی حاصل ہے اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والے اپنے دشمنوں سے بھی بہترین اخلاق سے پیش آتے ہیں ہمارا مذہب ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سیکھاتا ہے ہمیں اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔

اتوار, جنوری 26, 2020 11:41

مزید
ایران کو سب سے زیادہ خطرہ کس سے  ہے :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ایران کو سب سے زیادہ خطرہ کس سے ہے :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

اس اتحاد اور یکجہتی نے اپنے کو کامیاب بنایا ہے لہذا اس اتحاد اور یکجہتی کو اسی طرح برقرا ر رکھیں اس پارٹی بازی کو ختم کر دیں اس گروہ بازی کو چھوڑ دیں یہ حوزوی اور یونیورسٹی کی تقسیم بندی کو چھوڑ دیں اللہ جانتا ہے کہ اس تقسیم بندی اور گروہ بازی سے آپ میں سے ہر کسی کو نقصان پہنچے گا یہ اختلاف اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے مضر ہے ہمیں اس اختلاف سے پرہیز کرنا ہو گی اس اختلاف سے اسلامی انقلاب کو صرف نقصان ہو گا باہر سے آنے والے مہمان بھی ان گروہوں کو دیکھ کر اچھا نہیں سمجھتے ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دوسرے ممالک میں کیا ہورہا ہے ہمیں یہ دیکھنا ہیکہ اسلام کیا کہہ رہا ہے عقل کس بات کا تقاضا کرتی ہے۔

منگل, جنوری 21, 2020 10:30

مزید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی نصیحت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی نصیحت

دوسرے ممالک میں ایران کے سفارتخانے اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے ہیں ہمارے سفارتخانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مطابق ہونا چاہیے اگر ہمارا کوئی سفارتخانہ اسلامی جمہویہ ایران کے مطابق نہ ہو تو ایسے سفارتخانے کے ہونے سے نہ ہونا بہتر ہے کیوں یہ سفارتخانے اسلامی جمہوریہ ایران کا آئینہ ہیں اگر ان کا عمل اسلامی قوانین کے خلاف ہو گا تو اسلامی جمہوریہ ایران کو ان کے وجود سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔

هفته, جنوری 18, 2020 03:49

مزید
امریکی ايئر بیس پر سپاہ اسلام کے جوابی حملے کا دن، یوم اللہ ہے

امریکی ايئر بیس پر سپاہ اسلام کے جوابی حملے کا دن، یوم اللہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جس دن سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے اور جس دن ایران کے لاکھوں لوگوں نے شہید قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کی وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے اور جس دن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کی دہشتگرد فوج کو پختہ جواب دیتے ہوے عراق میں امریکی ایئر بیس پرحملہ کیا وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے۔

جمعه, جنوری 17, 2020 01:40

مزید
Page 46 From 57 < Previous | 41 | 42 | 43 | 44 | 45 | 46 | 47 | 48 | 49 | 50 | Next >