ایران میں ہو رہے قتل عام کا ذمہ دار شاہ پور بختیار ہے: امام خمینی(رح)
کل تک خائن محمد رضا فوج کے توسط سے ملک کے مرد و خواتین پر ظلم اور ستم کر رہا تھا اور اب اس خائن کے خیانتکار نوکر امریکہ اور صہیونیزم کو خوش کرنے کے لئے ایرانی قوم کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو شاہ کر رہا تھا جس طرح باپ بیٹے نے امریکہ اور برتانیا کی غلامی اختیار کر رکھی تھی اسی طرح ان کے نوکر بھی اپنے خیاتکار سربراہوں کی طرح امریکہ اور برتانیا کی نوکری کر رہے ہیں یہ لوگ اپنوں کو زخم دے کر اغیار کو خوش کر رہے ہیں اگر چہ اس وقت ایرانی قوم اپنے ہزاروں جوانوں کی شہادت پر دکھی ہے لیکن یہ بہادر قوم انشاء اللہ بہت جلد شاہ اور اس کے نوکروں کو تخت سے ہٹا کر ایک اسلامی حکومت قائم کرے گی۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے وطن واپسی سے پہلے نوفل لوشاتو سے ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں اسلامی انقلاب کے بانی نے بختیار حکومت کی جانب سے تہران اور ایران کے دوسروں شہروں میں ہو رہے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ بختیار نے تہران اور دوسرے شہروں میں قتل عام سے اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے ایک بار پھر شاہ کے کارندوں نے ملکی استقلال کے نام پر قوم پر ظلم کرنا شروع کر دیا ہے ایک بار پھر شاہ کے نوکر دوسروں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ایران کے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کل تک خائن محمد رضا فوج کے توسط سے ملک کے مرد و خواتین پر ظلم اور ستم کر رہا تھا اور اب اس خائن کے خیانتکار نوکر امریکہ اور صہیونیزم کو خوش کرنے کے لئے ایرانی قوم کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو شاہ کر رہا تھا جس طرح باپ بیٹے نے امریکہ اور برتانیا کی غلامی اختیار کر رکھی تھی اسی طرح ان کے نوکر بھی اپنے خیاتکار سربراہوں کی طرح امریکہ اور بر تانیا کی نوکری کر رہے ہیں یہ لوگ اپنوں کو زخم دے کر اغیار کو خوش کر رہے ہیں اگر چہ اس وقت ایرانی قوم اپنے ہزاروں جوانوں کی شہادت پر دکھی ہے لیکن یہ بہادر قوم انشاء اللہ بہت جلد شاہ اور اس کے نوکروں کو تخت سے ہٹا کر ایک اسلامی حکومت قائم کرے گی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے بختیار کے وعدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ بختیار لوگوں کو فریب دینے کے لئے کچھ وعدے کر رہا ہے میرے عزیزو اس کے غیر قانونی اور خالی وعدوں کی طرف کوئی توجہ نہ کریں اپنی تحریک کو اسی جوش و خروش سے جاری رکھیں اس کے وعدے بھی شاہ کی طرح ہیں یہ بھی اپنے مولا کی طرح اغیار کا نوکر ہے آپ نے ہمت اور شجاعت سے اصلی خائن کو ملک سے نکال دیا ہے اب ان کو بھی نکالنے کے لئے تیار ہو جائیں خداوند متعال آپ کے ساتھ ہے ہماری یہ تحریک اللہ کے لئے تھی وہی اس تحریک کا نگہبان ہے ہمارے دلوں میں اس کے علاوہ کسی کا کوئی خوف نہیں ہمیں صرف اللہ کی رضا کا خیال رکھنا چاہیے۔