ایرانی قوم کا اتحاد ہی اس کی طاقت ہے: رہبر کبیر انقلاب اسلامی
میں آپ سب کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں اللہ تعالی آپ سب کو کامیاب بنائے مجھے امید ہیکہ اس حساس وقت میں ملک کے تمام گروہ مل کر ایک دوسری کی مدد سے ملک کو ان مشکلات سے نجات دلائیں گے سب کو ایک دوسرے کی مدد سے ملک کو اس بحران سے نکالیں گے شاہ ملک کو بحرانی بنا کر بھاگ گیا لیکن ہم سب کو مل کر اس ملک کو ترقی کے راہ پرگامزن کرنا ہو گا انشاء اللہ آپ سب کی مدد سے اس ملک کو پھر سے بنائیں گے اس ملک کا سیسٹم خراب ہے اس ملک کی یونیورسٹیوں میں طلبا کی صحیح تربیت نہیں ہو رہی ایرانی ثقافت کو بدل دیا گیا ہے تعلیمی نظام درست نہیں ہے ان سب کو صحیح کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہو گی ہم ایک دوسری کی مدد سے ہر چیز کو اسلام قوانین کے مطابق کر سکتے ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کے مختلف گروہوں سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں آپ سب کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں اللہ تعالی آپ سب کو کامیاب بنائے مجھے امید ہیکہ اس حساس وقت میں ملک کے تمام گروہ مل کر ایک دوسری کی مدد سے ملک کو ان مشکلات سے نجات دلائیں گے سب کو ایک دوسرے کی مدد سے ملک کو اس بحران سے نکالیں گے شاہ ملک کو بحرانی بنا کر بھاگ گیا لیکن ہم سب کو مل کر اس ملک کو ترقی کے راہ پرگامزن کرنا ہو گا انشاء اللہ آپ سب کی مدد سے اس ملک کو پھر سے بنائیں گے اس ملک کا سیسٹم خراب ہے اس ملک کی یونیورسٹیوں میں طلبا کی صحیح تربیت نہیں ہو رہی ایرانی ثقافت کو بدل دیا گیا ہے تعلیمی نظام درست نہیں ہے ان سب کو صحیح کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہو گی ہم ایک دوسری کی مدد سے ہر چیز کو اسلام قوانین کے مطابق کر سکتے ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے ایرانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ایرانی قوم نے ایک ایسے شخص کو سرنگون کیا ہے جس کو دنیا کی سپر طاقتوں کی حمایت حاصل تھی لیکن جب قوم اس کے خلاف متحد ہو گئی تو اسے ذلیل ہو کر ملک سے بھاگنا پڑا اور اب اس کی حالت ایسی ہے کہ امریکہ بھی اسے قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے جس طرح آپ نے ملک کے اس شیطان کو سر نگون کیا ہے اسی طرح ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر اس ملک میں سدھار لانا ہوگا اس کے تعلیمی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے اس ملک میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے اسلامی ثقافت رائج کرنے کی ضرورت ہے اور انشاء اللہ یہ کام بہت جلد ہو گا۔