امام خمینی (رح) کا پارلیمنٹ الیکشن کے موقع پر ایرانی قوم کے نام پیغام
میں ایرانی قوم کی سیاسی بصیرت اور اسلامی لگاو کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے گذشتہ الیکشن میں خاص طور صدر کے انتخاب میں اس بات کو ثابت کر دیا کہ ہمارا انقلاب ایک سیاسی اور اجتماعی انقلاب ہونے سے پہلے ایک معنوی انقلاب ہے میں اب اپنی زندگی کے آخری ایام میں بڑے آرام اور سکون سے آپ کے درمیان سے رحمت حق کی طرف کوچ کر سکتا ہوں ہماری سرافرازی اس وقت اپنے کمال کو پہنچےگی جب آپ پارلیمنٹ کے الیکشن میں بھی صدارتی الیکشن کی طرح اسلام کو ترجیح دیں گے اور ایسے افراد کا انتخاب کریں گے جو اسلامی قوانین کے پابند ہوں گے ہمارا یہ انقلاب صرف ایک سیاسی انقلاب نہیں ہے بلکہ سیاسی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اسلامی انقلاب بھی ہے لہذا ہمیں دونوں پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوے انتخاب کرنا ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے بارہ فروری 1980 کو پارلیمنٹ الیکشن کی مناسبت سے ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوے فرمایا کہ میں ایرانی قوم کی سیاسی بصیرت اور اسلامی لگاو کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے گذشتہ الیکشن میں خاص طور صدر کے انتخاب میں اس بات کو ثابت کر دیا کہ ہمارا انقلاب ایک سیاسی اور اجتماعی انقلاب ہونے سے پہلے ایک معنوی انقلاب ہے میں اب اپنی زندگی کے آخری ایام میں بڑے آرام اور سکون سے آپ کے درمیان سے رحمت حق کی طرف کوچ کر سکتا ہوں ہماری سرافرازی اس وقت اپنے کمال کو پہنچےگی جب آپ پارلیمنٹ کے الیکشن میں بھی صدارتی الیکشن کی طرح اسلام کو ترجیح دیں گے اور ایسے افراد کا انتخاب کریں گے جو اسلامی قوانین کے پابند ہوں گے ہمارا یہ انقلاب صرف ایک سیاسی انقلاب نہیں ہے بلکہ سیاسی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اسلامی انقلاب بھی ہے لہذا ہمیں دونوں پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوے انتخاب کرنا ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے اس پیغام میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آپ لوگوں نے اللہ کی رضا اور اس کی خوشنودی کے لئے قیام کیا اور اس میں معجزاتی طور پر کامیابی حاصل کی اب ایک مرتبہ پھر آپ کا امتحان ہے کوشش کریں کہ اس امتحان میں بھی اسلام کے اور اسلامی ملک کے مفادات کو پر اپنے شخصی اور گروہی مفادات کو ترجیح نہ دیں اور دینی اہداف کو گروہی اہداف پر قربان نہ کریں مجھے امید ہیکہ آپ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اللہ کی رضایت کے لئے پارلیمنٹ منبر کا انتخاب کریں گے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ ممبر کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوے فرمایا کہ اپنے ملک کی تقدیر ایسے ہاتھوں میں دیں جو اسلام ، اسلامی جمہوریہ اور اسلامی انقلاب کے بنیادی قوانین کے معتقد ہوں اور اسلامی ملک کے اہداف کو اپنے اہداف پر ترجیح دیں ایسے افراد کا انتخاب کریں جو احکام الہی کے پابند ہوں۔