شرعی ذمہ داری پر عمل کرنے کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
پير, اکتوبر 21, 2019 02:24
میرے لئے مکان کوئی اہمیت نہیں رکھتا میرے لئے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ شرعی ذمہ داری ہے ہمیں شرعی ذمہ داری کو ادا کرنا چاہیے میں جہاں بھی رہوں اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کروں گا مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ میں کہاں جا رہا ہوں میں جہاں بھی جاوں گا اسلام دفاع اور ظالم کی مذمت کروں گا مجھے کسی کی دھمکیوں کا کوئی خوف نہیں مجھے صرف پانے رب کا ڈر ہے میں ہمیشہ ظالم کے خلاف بولوں گا ہمارے ائمہ اور انبیاء علیھم السلام کی یہی سیرت تھی کہ وہ ظالم کی مذمت اور مظلوم کی حمایت کرتے تھے۔
اتوار, اکتوبر 06, 2019 02:48
ر سال، موسم حج امت اسلامیہ کے لئے نزول رحمت پروردگار کا موقع و محل ہوتا ہے۔ قرآنی پیغام «و اذّن فی الناس بالحج» درحقیقت پوری تاریخ میں رحمت کے دستر خوان پر تمام لوگوں کو دی جانے والی دعوت ہے کہ اللہ کے متلاشی ان کے دل و جان اور تدبّر کی عادی ان کی فکر و نگاہ اس کی برکتوں سے بہرہ مند ہو اور ہر سال حج کے پیغامات و تعلیمات گروہوں کی شکل میں آنے والے افراد کے ذریعے پورے عالم اسلام تک پہنچیں!
جمعه, اگست 30, 2019 04:39
سنچری ڈیل کی سازش جس کی تیاریاں ظالم امریکہ اور اس کے خائن ہمنواؤں کے ہاتھوں انجام پا رہی ہیں، صرف ملت فلسطین نہیں بلکہ پورے انسانی معاشرے کے خلاف انجام دیا جانے والا جرم ہے
منگل, اگست 13, 2019 11:47
خود کو سنوارے ہوئے اور خود ساختہ انسان، دنیا کی قید و بند سے آزاد انسان، دنیا اور اس کی زینتوں سے بے خبر اور لاپرواہ ہوتے ہںت۔
جمعه, اگست 09, 2019 01:08
اگر اس راستے کو اللہ کے لئے طہ کر و گے تو آپ یقین رکھیں کہ اللہ تعالی کی آپ پر ایک خاص عنایت ہے آپ ہمشہ کوشش کریں کہ ہر کام اللہ کے لئے کریں اور مخلوق کی رضا کے لئے کوئی کام نہ کریں
منگل, جولائی 09, 2019 01:01
شیعوں کے چھٹے امام جعفر صادق علیہ السلام 7 ربیع الاول 83 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوے امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ مقام امامت پر فائز ہوے آپ مکتب جعفریہ کے بنیان گزار ہیں اس مکتب نے اسلامی تعلیمات کو زندہ کیا ہے اور جو موقع آپ کو ملا تھا اُس میں آپ نے ایک بہت بڑا ثقافتی انقلاب برپا کیا اسلامی ثقافت کی تبلیغ کے علاوہ آپ نے اسلامیات اور فقہ میں بہترین شاگردوں کی تربیت کی جنہوں نے اسلام کو ایک نئی زندگی بخشی ہے اور حقیقی شیعت کی ثقافت کو جو کہ اسلام ناب محمدی سے لی گئی تھی دنیا تک پہنچائی اور آخر کار 25 شوال 148 ھ ق کو دشمن نے فرزند رسول خدا ص کو زہر دے کر شہید کیا آپ کو آپ کے والد اور دادا امام حسن علیہ السلام کے ساتھ جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔
هفته, جون 29, 2019 03:18
خدا وند کا مہمان ہونا ایک ایسی سعادت ہے جو اس مہینے میں اس کے نیک بندوں کو نصیب ہوتی ہے رمضان المبارک کا مہینہ وہ با برکت مہینہ ہے جس میں اس کے نیک بندے اپنے رب کے قریب ہوتے ہٰیں لیکن اس مہینے میں ہمارے کس عمل سے ہمارا رب خوش ہو گا اس بات کو ہمارے لئے جاننا بہت اہم ہے اس مہینے میں ہر کوئی نیک کام کرنے کی کوشش میں رہتا ہے کوئی قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے، کوئی دعا پڑھتا ہے،کوئی سحری میں جگا رہا ہے اور کوئی صدقہ دیتا ہے، اور کوئی دوسروں کوروزہ افطار کرا کر نیک عمل انجام دے رہا ہے۔
بدھ, مئی 15, 2019 04:20