بسم اللّه الرحمن الرحیم
والحمد للّه رب العالمین و صلّی اللّه علی رسوله الکریم الامین، محمد خاتم النبیین، و علی آله المطهّرین سیّما بقیة اللّه فی الارضین، و علی اصحابه المنتجبین و من تبعهم باحسانٍ الی یوم الدین
ہر سال، موسم حج امت اسلامیہ کے لئے نزول رحمت پروردگار کا موقع و محل ہوتا ہے۔ قرآنی پیغام «و اذّن فی الناس بالحج» درحقیقت پوری تاریخ میں رحمت کے دستر خوان پر تمام لوگوں کو دی جانے والی دعوت ہے کہ اللہ کے متلاشی ان کے دل و جان اور تدبّر کی عادی ان کی فکر و نگاہ اس کی برکتوں سے بہرہ مند ہو اور ہر سال حج کے پیغامات و تعلیمات گروہوں کی شکل میں آنے والے افراد کے ذریعے پورے عالم اسلام تک پہنچیں!