عاشورا ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے: امام خمینی(رح)

عاشورا ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے: امام خمینی(رح)

مورخین امام زین العابدین علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابا عبداللہ علیہ السلام شب عاشور کچھ ایسے اشعار پڑھ رہے تھے جن میں عاشورا کے انجام کی طرف اشارہ فرما رہے تھے اور اس بات کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ کل ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے تاریخ نے اس بات کونقل کیا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد سب سے پہلے ام سلمہ نے مدینہ منورہ میں نوحہ پڑھا تھا اور شہادت امام حسین علیہ السلام پر اشک بہاے اور فریاد بلند کر کے فرمایا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے لال حسین علیہ السلام کی شہادت کی خبر دی تھی۔

پير, ستمبر 09, 2019 12:56

مزید
ایرانی عوام پابندیوں سے جھکنے والی نہیں: ایرانی صدر

ایرانی عوام پابندیوں سے جھکنے والی نہیں: ایرانی صدر

اگر ایرانی قوم پر عائد پابندیاں کسی دوسرے ملک پر عائد ہوتی تو آج تک امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہوتا لیکن ایرانی عوام نے اپنے ایمان سے امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن کو عالمی سطح مایوس کیا ہے۔

منگل, ستمبر 03, 2019 12:08

مزید
امریکی اسلام کی پہچان:امام خمینی(رح)

امریکی اسلام کی پہچان:امام خمینی(رح)

کیا عالم اسلام نہیں جانتا کہ آج پوری دنیا میں وھابیت کے سارے سینٹر جاسوسی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے صرف فتنے ہی ہو رہے ہیں یہ لوگ اس امریکی اسلام کی ترویج کر رہے ہیں ان کا اسلام دولت کا اسلام ہے طاقت کا اسلام ہے ابوسفیان کا اسلام ہے درباری اسلام ہے یہ لوگ حقیقی اسلام کی جگہ امریکی اسلام کی تبلیغ و ترویج کر رہے ہیں یہ لوگ صرف امریکا کو خوش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ایسے افراد اسلام کے لئے خطرہ ہیں عالم اسلام کو ایسے افراد کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

جمعه, اگست 16, 2019 03:45

مزید
عید قربان تاریخی آئینہ میں اور اس کا فلسفہ

عید قربان تاریخی آئینہ میں اور اس کا فلسفہ

ماہ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ نہایت ہی با برکت تاریخ ہے جس کی اہمیت قرآنی آیات اور ائمہ اطہارؑ کی جانب سے منقولہ روایات میں بیان کی گئی ہے اور اس کے بارے میں بہت تاکید بھی کی گئی ہے۔ مذکورہ دن کو "عید قربان" یا "عید اضحی" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کی بڑی عیدوں میں سے ایک عید ہے۔

پير, اگست 12, 2019 11:41

مزید
ظلم کے خلاف خاموشی کیوں

ظلم کے خلاف خاموشی کیوں

امریکا اور اس کے حامیوں نے ہمیشہ غیر جانبداری کا ادعا کیا ہے حالانکہ وہ دنیا میں ہونے والے ہر ظلم میں برابر کے شریک ہیں کوئی بھی ظالمانہ کاروائی امریکا ااور اسرائیل کی حمایت کے بغیر نہیں ہوتی دنیا کا ہر ملک امریکا کے ان مظالم کے خلاف خاموش ہے جبکہ یہ طاقتیں خود انسانی حقوق کے دعوٰی کرتی ہیں لیکن سب سے زیادہ امریکا ہی انسانی حقوق کو پائمال کر رہا ہے جہاں خود امریکا نہیں پہنچ پا رہا وہاں وہ اپنے غلاموں کے ذریعے انسانی حقوق کو پائمال کرا رہا ہے لہذا آج ہر قوم کو خود ہی ظلم کا مقابلہ کرنا ہو گا ہر قوم کو خود ہی اپنا دفاع کرنا ہو گا۔

هفته, اگست 10, 2019 04:31

مزید
امام محمد تقیؑ کی سیاسی و سماجی زندگی

امام محمد تقیؑ کی سیاسی و سماجی زندگی

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت جمعرات کے دن سن ۱۹۵ھ،ق میں ماہ مبارک رمضان کی ۱۵ویں یا ۱۹ویں یا ایک قول کی بنا پر رجب کی ۱۰ویں تاریخ کو شہرِ مدینہ میں ہوئی آپؑ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی "سبیکہ نوبیہ" تھا جو زوجۂ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جناب ماریہ قبطیہ کے خاندان سے ہیں۔ بعض مورخین نے ان کا نام "درہ" بتایا ہے۔ آپؑ کی کنیت "ابو جعفر" ہے اور تاریخ و حدیث میں آپؑ کو "ابو جعفر ثانی" کہا جاتا ہے جبکہ "ابو جعفر اول" امام محمد باقرؑ ہیں، لقب، تقی، جواد، منتجب، مرتضی، قانع اور عالم ہے۔ آپؑ کی امامت کا زمانہ 17 سال یا 20 دن کم 18 سال یا 19 سال سے 25 دن کم پر مشتمل ہے۔ اپنے والد کے ساتھ رہنے کی مدت 7 سال یا 7 سال اور۴ مہینے، 2 دن یا 9 سال اور چند مہینے ہے۔آپؑ کے زمانے کے خلفاء خلیفۂ عباسی مامون (حکومت 193 تا 218 ق)، معتصم عباسی ہیں بعض نے واثق کا بھی ذکر کیا ہے۔ اور آخر کار معتصم عباسی کے ہاتھوں آپؑ کو شہید کیا گیا۔(بحارالانوار: ج 50، ص 2، نشر دارالکتب الاسلامیه، 1385ھ)۔

جمعرات, اگست 01, 2019 06:10

مزید
دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے ارادے نہیں  بدل سکتی

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے ارادے نہیں بدل سکتی

اسلامی انقلاب کی فوج سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا آج ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتی دنیا کو ایرانی قوم کے ارادوں کا احترام کرنا ہو گا اور ایرانی قوم کے ارادوں کو تسلیم کرنا ہو گا دنیا کی کوئی بھی طاقت ایرانی قوم پر اپنے افکار تحمیل نہیں کر سکتی آج ہماری قوم کسی بھی اجنبی کے افکار کی پیروی نہیں کرتی بلکہ آج ہم اجنبیوں کے برے افکار سے لڑھ رہے ہیں ہم اپنا فیصلہ خود کرنے کی طاقت رکھتے ہیں کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ کرے۔

جمعرات, جولائی 25, 2019 06:19

مزید
اسلام کی حفاظت میں جوانوں کا کردار

اسلام کی حفاظت میں جوانوں کا کردار

علماء اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے اتحاد نے دشمن کو اپنے مقصد میں ناکام بنا دیا ہے آج دشمن ان کے اتحاد کی طاقت کو سمجھ چکا ہے اور اسے معلوم ہو چکا ہے ااگر علماء اور نوجوانوں کے درمیان یہ اتحاد اسی طرح قائم رہا تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے لہذا وہ اب اس کوشش میں ہیں کہ اس اتحاد اوریکجہتی کو ختم کیا جاے لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ اگر اس انقلاب کو باقی رکھنا تو اس اتحاد کو باقی رکھنا ہو گا یہی یکجہتی اور اتحاد ہماری کامیابی کی وجہ ہے اگر ہمارے درمیان اتحاد اور یکجہتی نہ ہوتی تو ہم کامیاب نہ ہوتے۔

بدھ, جولائی 24, 2019 08:27

مزید
Page 44 From 85 < Previous | 41 | 42 | 43 | 44 | 45 | 46 | 47 | 48 | 49 | 50 | Next >