اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے:آیۃ اللہ سید حسن خمینی

اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے:آیۃ اللہ سید حسن خمینی

ہر وہ آواز جو اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے بانی کے فرمان اور ان کے جانشین کی راہنمائی میں وحدت اسلامی کی پرچمدار ہے اسلام نے مسلمانوں کی کامیانی کا راز اس آیت وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقواکے ذریعہ بیان کر دیا ہے یہ آیت مسلمانوں کی پہچان ہے اگر مسلمان کامیابی چاہتے ہیں تو یہ آیت انھیں کامیابی کا راستہ بتا رہی ہے اور اگر مسلمانوں کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی ہیں تو وہ بھی اس آیت میں موجود ہیں یہ آیت ہماری کامیابی اور سعادت کی کنجی ہے ہماری کامیابی اور جیت اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) کے پوتے  آیۃ اللہ سید حسن خمینی نے 33 ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات کے دوران فرمایا ہر وہ آواز جو اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے بانی کے فرمان اور ان کے جانشین کی راہنمائی میں وحدت اسلامی کی پرچمدار ہے اسلام نے مسلمانوں کی کامیانی کا راز اس آیت وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقواکے ذریعہ بیان کر دیا ہے یہ آیت مسلمانوں کی پہچان ہے اگر مسلمان کامیابی چاہتے ہیں تو یہ آیت انھیں کامیابی کا راستہ بتا رہی ہے اور اگر مسلمانوں کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی ہیں تو وہ بھی اس آیت میں موجود ہیں یہ آیت ہماری کامیابی اور سعادت کی کنجی ہے ہماری کامیابی اور جیت اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے۔

یاد گار امام خمینی(رح) نے فرمایا اس آیت میں بھائی چارگی کو اللہ تعالی کی نعمت کے طور پر بیان کیا گیا ہے انہوں نے فرمایا کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ میں داخل ہوے تو انھوں نے دلوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا جو کہ قرآن کے بعد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ دوسرا معجزہ تھا۔

امام خمینی(رح) کے پوتے نے اسلامی انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جب امام خمینی(رح) کی راہنمائی میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا ہے تو پوری دنیا میں صرف ایک آواز تھی کہ مستضعفین ایک ہو جائیں اور اس کے بعد اسلامی انقلاب کا دوسرا پیغام عالم اسلام کے لئے تھا جس میں اس انقلاب نے عالم اسلام  کو وحدت کی طرف دعوت دی انہوں نے فرمایا کہ صدر اسلام کی طرح اسلامی انقلاب بعد بھی کچھ خائنین نے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر عالم اسلام میں پھوٹ ڈالی لیکن ایسے افراد کا اسلام سے کوئی سروکار نہیں تھا۔

آیۃ اللہ سید حسن خمینی نے قدس اور فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آج قدس مسلمانوں کی آزادی کی علامت بن چکا ہے فلسطین اور قدس کی طرف توجہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے قدس اور فلسطین کی آزادی عالم اسلام کی آزادی ہے اسی ڈر اور خوف سے صہیونیزم نے ہمیشہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے لیکن امت مسلمہ کو فلسطین کے مسالہ پر وحدت سے کام لینا ہو گا۔

حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا جاہل اور خائن حکام کہ جو صرف اپنے مفاد کو دیکھ رہے ہیں اورہ صرف ذاتی مفاد کی خاطر اسلامی ممالک پر حکومت کر رہے ہیں ایسے حکام کو حکومتی عہدوں سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔

ای میل کریں