نماز پڑھنا چاہتا ہوں

نماز پڑھنا چاہتا ہوں

جس دن اسلامی ممالک کے سربراہ حضرات ایران اور عراق معاملہ میں صلح کرانے کی خاطر امام کی خدمت میں تھے

نماز پڑھنا چاہتا ہوں

جس دن اسلامی ممالک کے سربراہ حضرات ایران اور عراق معاملہ میں صلح کرانے کی خاطر امام کی خدمت میں تھے،  میٹنگ کے دوران ہی ظہر کی آذان ہوگئی۔ امام نے کھڑے ہو کر کہا: میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ آپ نماز کے وقت عطر اور خوشبو لگانے کے پابند تھے۔ آپ نے اسی جلسہ میں میری طرف اشارہ کیا کہ میرے عطریات لے آؤ۔ پھر عطر لگانے کے بعد نماز کے لئے کھڑے ہوگئے۔ دوسروں نے بھی آپ کی اقتدا میں نماز پڑھی۔ جب آخر میں آپ کو اسپتال لے جایا گیا تو آپ نماز کے وقت کے بارے میں مسلسل سوال کرتے رہتے تھے کہ کہیں نماز کا اول وقت نہ گذر جائے۔

آیت اللہ توسلی، حوزه، ش 45، ص 59

ای میل کریں