ایران میں ہو رہے قتل عام کا ذمہ دار شاہ پور بختیار ہے: امام خمینی(رح)

ایران میں ہو رہے قتل عام کا ذمہ دار شاہ پور بختیار ہے: امام خمینی(رح)

بختیار نے تہران اور دوسرے شہروں میں قتل عام سے اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے ایک بار پھر شاہ کے کارندوں نے ملکی استقلال کے نام پر قوم پر ظلم کرنا شروع کر دیا ہے

جمعرات, جنوری 30, 2020 04:29

مزید
نواب صفوی

نواب صفوی

نواب صفوی جب جیل سے رہا ہوگئے تو فدائیاں اسلام نامی ایک کمیٹی بنائی اور اس کا اعلان کرادیا

اتوار, جنوری 19, 2020 11:12

مزید
ایران سے ایرانی قوم کے سب سے بڑے دشمن کے فرار ہونے  پر امام خمینی(رح) کا رد عمل

ایران سے ایرانی قوم کے سب سے بڑے دشمن کے فرار ہونے پر امام خمینی(رح) کا رد عمل

ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چھبیس دیماہ کو شاہ کے فرار ہونے کے بعد اسلامی تحریک کے راہنما حضرت امام خمینی(رح) نے اپنے ایک پیغام کےذریعے ایرانی قوم کو مبارک باد دی امام (رہ) نے اس پیغام میں مبارک بادی کے علاوہ ایران کے مسلمانوں کے لئے اہم نکات کو بھی بیان کیا۔

جمعرات, جنوری 16, 2020 03:37

مزید
امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

شاہ امریکہ کو خوش کرنے کے لئے ایران جیے ملک میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے وہاں اسلام کے خلاف عمل کر رہا ہے امریکہ کسی بھی ملک کا حامی نہیں ہو سکتا امریکا صرف اپنے مفادات کی خاطر دوسرے ممالک میں مداخلت کر رہا ہے ایرانی عوام کو کسی بھی صورت میں امریکہ کی غلامی قبول نہیں۔

بدھ, جنوری 15, 2020 12:01

مزید
رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی نشانی ہے: رہبر کبیر انقلاب اسلامی

رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی نشانی ہے: رہبر کبیر انقلاب اسلامی

امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں ارشاد فرماتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں اس طرح دہشتگردانہ کاروائیاں دشمن کے بزدل اور ڈرپوک ہونے کی نشانی ہیں اگر بہادر ہو اگر طاقتور ہو تو رات کی تاریکی میں کیوں اس طرح کا کام کرتے ہوے مرد ہو تو مردوں کی طرح لڑو انہوں نے فرمایا کہ اس طرح کی کاروائیاں دشمن کے پاگل ہونے کی دلیل ہے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں طاقتور ہونے کی نشانیاں نہیں ہیں بلکہ آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ استکبار مسلمانوں کا سامنا نہیں کر سکتا لہذا مغرب کے مستکبروں نے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کو انجام دینا شروع کیا ہے۔

اتوار, جنوری 05, 2020 12:21

مزید
امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کے فرزند، مالک زمان شہید سرافراز سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع مکتب امام (رہ) کے کے پیرو کاروں کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتے ہیں اسی مناسبت سے قربانی اور ایثار کے بارے میں امام خمینی(رح) کے نظریات کو ذکر کر رہے ہیں امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ہم شہادت کو بہت بڑی کامیابی سمھھجتے ہیں اور ہماری قوم بھی شہادت کو دل و جان سے قبول کرتی ہے ہم جنگ سے کوئی خوف نہیں ہم مجاہد ہیں لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے ہماری قوم شہادت کو سعادت سمجھتی ہے ہمارے جوان شہادت کی آرزو کرتے ہیں جس قوم کی ثقافت شہادت ہو اسے موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنا دفاع ضرور کریں گے۔

هفته, جنوری 04, 2020 02:29

مزید
ظلم کے خلاف استقامت ایمان کی نشانی ہے

ظلم کے خلاف استقامت ایمان کی نشانی ہے

اس دنیا میں جو کوئی بھی اسلامی ملک، مسلمانوں اور اپنی عزت کی خاطر دشمن کے مقابلے میں استقامت دیکھاتا وہ قرآن کریم کی اس آیت کا مصداق قرار پاتا ہے (فاستقم کما امرت و من تاب معک) یعنی جس نے بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لایا ہوا وہ ظلم کا مقابلہ کرے گا۔

اتوار, دسمبر 29, 2019 02:43

مزید
آیۃ اللہ دستغیب کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا پیغام تسلیت

آیۃ اللہ دستغیب کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا پیغام تسلیت

فرزندان اسلام،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی نسل کے لئے شہادت کوئی نئی بات نہیں شہادت ہمارے لئے افتخار ہے ہمارے ائمہ اطہار علھیم السلام نے مسجد کوفہ سے لے کر صحرای کربلا تک اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کی ہیں ایران کے مسلمان بھی اس شہادت طلب جذبے سے مستثنی نہیں ہیں اسلامی انقلاب کا اس طرح کے اصحاب حسین علیہ السلام سے دامن بھرا ہے جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں اور کرنے کے لئے تیار ہیں قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سب سے زیادہ ہماری قوم کے شہداء کھڑے ہوں گے جنہوں نے اسلام کے دفاع میں اپنی جان نثار کی ہے ہمارے علماء اور ائمہ جمعہ نے بھی اسلام کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

بدھ, دسمبر 11, 2019 01:34

مزید
Page 10 From 24 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | Next >