امام خمینی (رح) کو ایرانی خواتین کے کس کام پر فخر تھا
اللہ کی رحمت ہو آپ تمام خواتین پر آپ سب کی ہمت اور جرات کی وجہ سے اسلام کو قید خانے سے رہائی ملی ہے ایران کی خواتین نے اسلام کی کامیابی کے لئے اپنے مردوں کے ساتھ کندھا ملا کر بڑی بہادری سے اسلام کو بچایا ہے میں ایران کی تمام خواتین خاص کر قم کی خواتین کا شکر گزار ہوں میری دعا ہیکہ آپ کا امام زمانہ اور آپ کا رب آپ کے اس عمل سے راضی ہو میں ایرانی خواتین کی بہادری سننے کے بعد فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے بڑی بہادری کے ساتھ اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا آپ نے اپنے مردوں کی حوصلہ افزائی کی ہمارے مرد آپ کی بہادر کے مرہون منت ہیں میں بھی اپنی قوم کے مردوں اور خواتین کا شکر گزار ہوں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے( 13 اسفند 1357) کو قم کے مدرسہ فیضیہ میں قم کی خواتین سے ایک خطاب میں فرمایا کہ اللہ کی رحمت ہو آپ تمام خواتین پر آپ سب کی ہمت اور جرات کی وجہ سے اسلام کو قید خانے سے رہائی ملی ہے ایران کی خواتین نے اسلام کی کامیابی کے لئے اپنے مردوں کے ساتھ کندھا ملا کر بڑی بہادری سے اسلام کو بچایا ہے میں ایران کی تمام خواتین خاص کر قم کی خواتین کا شکر گزار ہوں میری دعا ہیکہ آپ کا امام زمانہ اور آپ کا رب آپ کے اس عمل سے راضی ہو میں ایرانی خواتین کی بہادری سننے کے بعد فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے بڑی بہادری کے ساتھ اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا آپ نے اپنے مردوں کی حوصلہ افزائی کی ہمارے مرد آپ کی بہادر کے مرہون منت ہیں میں بھی اپنی قوم کے مردوں اور خواتین کا شکر گزار ہوں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اسلام کی نگاہ میں خواتین کا ایک خاص مقام ہے جس وقت اسلام نے ظہور کیا تھا اس وقت عرب معاشرے میں خواتین اپنی حیثیت کھو چکی تھیں لیکن اسلام نے ان خواتین کو عزت بخشی اور انھیں مردوں کے مقابلے میں سربلند کیا اسلام نے عورتوں کے مردوں کے برابر حقوق دئے اسلام نے عورتوں کو مردوں سے زیادہ عزت دی ہے ہر قوم پر مردوں سے زیادہ عورتوں کا حق ہے عورتوں نے بہادر مردوں کو اپنی آغوش میں پرورش دی ہے جس طرح قرآن کریم اور اسلام انسانوں کی تربیت کرتا ہے اسی طرح خواتین بھی انسانی تربیت کا مرکز ہیں یہ خواتین ہی ہیں جو اپنی قوموں کو قوی بناتی ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلام میں خواتین کے حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اسلام نے عورت کو اپنی تقدیر سنوارنے کا حق دیا ہے جمہوری اسلامی ایران میں بھی عورت اپنی حق کو استعمال کرتے ہوے ووٹ دی گی اور اسلامی حکومت کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں اسلامی حکومت میں جس طرح مردوں کے حقوق کی رعایت کی جاے گی اسی طرح عرتوں کو بھی ان کے حقوق دئے جائیں گے۔