علی ابن ابیطالب

امام علی علیہ السلام ہمارا سب کچھ ہیں:رہبر انقلاب اسلامی

علی علیہ السلام ہمارے سب کچھ ہین ہمیں ان کا حقیقی پیروکار ہونا چاہیے

امام علی علیہ السلام ہمارا سب کچھ ہیں:رہبر انقلاب اسلامی

امام خمینی(رح) نے ایران کی وزن برداری  ٹیم سے ایک ملاقات کے دوران امیرالمومنین علی علیہ السلام کی صفات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا علی علیہ السلام کے اندر سارے صفات موجود ہیں ہر طرف علی علیہ السلام کا نام ہے ہر کوئی انہیں پکار رہا ہے فقیہ کے پاس جائیں تو وہ فقہ علی علیہ السلام کے بارے میں بول رہے ہیں زاہد کے پاس جائیں تو وہ زہد علی کو بیان کر رہا ہے صوفی اور عارف کے پاس جائیں تو وہ عرفان علی کی بات کر رہا ہے اگر کھلاڑیوں کو دیکھیں وہ بھی علی کے نام سے شرع کر رہے ہیں یہ علی علیہ السلام سب کچھ ہیں ہر کسی کے ہیں یعنی علی علیہ السلام میں تمام صفات حسنہ موجود ہیں اسی لئے ہر طبقہ ان کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے ایران کی وزن برداری  ٹیم سے ایک ملاقات کے دوران امیرالمومنین علی علیہ السلام کی صفات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا علی علیہ السلام کے اندر سارے صفات موجود ہیں ہر طرف علی علیہ السلام کا نام ہے ہر کوئی انہیں پکار رہا ہے فقیہ کے پاس جائیں تو وہ فقہ علی علیہ السلام کے بارے میں بول رہے ہیں زاہد کے پاس جائیں تو وہ زہد علی کو بیان کر رہا ہے صوفی اور عارف کے پاس جائیں تو وہ عرفان علی کی بات کر رہا ہے اگر کھلاڑیوں کو دیکھیں وہ بھی علی کے نام سے شرع کر رہے ہیں یہ علی علیہ السلام سب کچھ ہیں ہر کسی کے ہیں یعنی علی علیہ السلام میں تمام صفات حسنہ موجود ہیں اسی لئے ہر طبقہ ان کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما ن امام علی علیہ السلام کی شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ امام علی علیہ السلام کے بازو لوہے کی مانند تھے آپ کی ضربت اتنی طاقتور تھی کہ ایک ہی وار میں دشمن کے دو ٹکڑے ہو جاتے تھے علی علیہ السلام ہمارے سب کچھ  ہین ہمیں ان کا حقیقی پیروکار ہونا چاہیے علی علیہ السلام بہترین عبادت گزارہیں، امام المتقین ہیں،شجاعت میں سب سے بہادر ہیں ایک عجیب شخصیت کے مالک تھے جن میں ساری صفات جمع تھیں ایک عابد ورزش کار نہیں ہو سکتا ایک عابد میدان جنگ میں بہادری کا مظاہرہ نہیں کر سکتا لیکن علی علیہ السلام سب سے اچھے عابد بھی تھے بہادر بھی تھے اور ورزش کار بھی تھے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے امام علی علیہ السلام کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ امام علی علیہ السلام  اپنی زندگی کی آخری رات میں جناب ام کلثوم کے مہمان تھے اور جب افطار کے وقت آپ کے لئے دودھ اور نمک لایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ بیٹا میں نے کب دو چیزوں سے افطار کیا ہے تو آپ کے سامنے سے نمک کو ہٹانا چاہا لیکن آپ نے منع کر دیا اور فرمایا کہ دودھ ہٹا لیں نمک کو رہنے دیں آپ خود فرماتے ہیں کہ انسان کے اندر طاقت خوراک کی وجہ سے نہیں آتی ورنہ انسان درخت سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوتا۔

ای میل کریں