امریکہ کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے دشمنی کی اصلی وجہ کیا ہے؟
مجھے نہیں لگتا کہ دنیا نے ہمارے زمانے کی طرح کے شیطان دیکھیں ہوں گے البتہ شیطان ہر دور میں ہے انسانی شیطان بھی طول تاریخ میں تھے جتنی اس دنیا نے ترقی کی ہے اتنی ہی ترقی ان شیطانوں نے بھی اپنے شیطانی کاموں میں کی ہے یہ زمانہ ترقی کا زمانہ ہے یا یہ کہا جاے کہ یہ زمانہ شیاطین کا زمانہ ہے اگر دنیا پر ایک نظر ڈالیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ اس وقت دنیا شیطانوں کے قبضے میں ہے ان لوگوں نے اپنے شیطانی حربوں سے دنیا کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے،ترقی بھی کر رہے ہیں اور ہر روز نئی نئی سازشیں بھی کر رہے ہیں انہوں نے اس طرح کے شیطانی حربوں کی خاص قسم کی تعلیم لی ہوئی ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 4 اردیبھشت 1364 ہجری شمسی کو تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی حکام سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ دنیا نے ہمارے زمانے کی طرح کے شیطان دیکھیں ہوں البتہ شیطان ہر دور میں ہے انسانی شیطان بھی طول تاریخ میں تھے جتنی اس دنیا نے ترقی کی ہے اتنی ہی ترقی ان شیطانوں نے بھی اپنے شیطانی کاموں میں کی ہے یہ زمانہ ترقی کا زمانہ ہے یا یہ کہا جاے کہ یہ زمانہ شیاطین کا زمانہ ہے اگر دنیا پر ایک نظر ڈالیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ اس وقت دنیا شیطانوں کے قبضے میں ہے ان لوگوں نے اپنے شیطانی حربوں سے دنیا کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے،ترقی بھی کر رہے ہیں اور ہر روز نئی نئی سازشیں بھی کر رہے ہیں انہوں نے اس طرح کے شیطانی حربوں کی خاص قسم کی تعلیم لی ہوئی ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ جس طرح انبیاء علیھم السلام اور اولیاٰ الھی نے قیام اور جانفشانی کی اسی طرح اس وقت بھی انسانوں کو قیام کرنا چاہیے اس دور میں بھی ہم سب کو، آپ سب کو، علماء کو، پوری قوم، اور ہرمظلوم کو ان شیاطین کا مقابلہ کرنا چاہیے یہ لوگ حقوق بشر کے نام پر سب سے زیادہ حقوق بشر پائمال کر رہے ہیں وہ نیکی کے نام پر دوسروں کو صرف اذیت اور تکلیف دے رہے ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ایک ایسے دور میں جب ہر طرف اشرار اور ستمکار بھرے ہوے ہیں تو ایک تبدیلی لانا عنایت پروردگار کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتی یہ اللہ تعالی کا لطف ہی ہے جس کی وجہ سے اس قوم کے حالات بدلے ہیں اس وقت دنیا کے شیاطین کا آپ کے خلاف بولنا آپ کی طاقت کی نشانی ہے اگو آپ ایک بہادر اور اسلام کی پیروکار قوم نہ ہوتی تو کسی کو آپ سے کوئی سروکار نہیں تھا آپ سے دشمنی کی اصلی وجہ یہی ہیکہ آپ حقیقی اسلام کے پیروکار ہیں آپ جب بھی بیرونی ممالک کے ریڈیو کھولیں گے تو صرف ایران کے خلاف سنیں گے یہ سب آپ سے ڈرے ہوے ہیں ان کو آپ سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے یہ آپ کی طاقت سے خوفزدہ ہیں اسی لئے آپ سے دشمنی نبھا رہے ہیں۔