قدس کا مسئلہ ہر مومن کا مسئلہ ہے
قدس کا مسئلہ کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں یہ مسئلہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں ہے یا یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ گذشتہ موجود اور آنے والے مومنین اور موحدین کا مسئلہ ہے جس دن مسجد الاقصی کی بنیاد اس زمین پر رکھی گئی ہے اسی دن سےیہ سیارہ اس ھستی میں گردش کر رہا ہے مسلمانوں کے لئے کتنا دردناک ہے یہ منظر کہ وہ مادی اور معنوی امکانات کے باوجود بھی اس جسارت کو دیکھ رہے ہیں افسوس اس بات کا اسلامی ممالک دنیا کی سپر طاقتوں کی رگ حیات ہاتھ میں رکھ کران سب مناظر کا تماشائی بنے ہوے ہیں اور کچھ اوباش اس طرح مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے نام اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ قدس کا مسئلہ کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں یہ مسئلہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں ہے یا یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ گذشتہ موجود اور آنے والے مومنین اور موحدین کا مسئلہ ہے جس دن مسجد الاقصی کی بنیاد اس زمین پر رکھی گئی ہے اسی دن سےیہ سیارہ اس ھستی میں گردش کر رہا ہے مسلمانوں کے لئے کتنا دردناک ہے یہ منظر کہ وہ مادی اور معنوی امکانات کے باوجود بھی اس جسارت کو دیکھ رہے ہیں افسوس اس بات کا اسلامی ممالک دنیا کی سپر طاقتوں کی رگ حیات ہاتھ میں رکھ کران سب مناظر کا تماشائی بنے ہوے ہیں اور کچھ اوباش اس طرح مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ امریکا جیسے فاسد اور جنایتکار نے عالم اسلام کے سامنے اپنے کچھ ظلم احباب کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے قبلہ اول کو غصب کر رکھا ہے اور اس کے باوجود عالم اسلام کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے اور یہ سب دیکھنے کے بعد اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے کتنا اچھا ہوتا کہ مسجد الاقصی کے اسپیکر اسی دن سے اسرائیل کی جنایت کے خلاف بولتے جس دن اس نے یہ ظالمانہ کاروائی کی تھی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فلسطین کے انقلابی اور بہادر مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس وقت فلسطین کے مسلمانوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوے مسلمانوں کو کفر کے مقابلے میں اتحاد اور تحریک کی طرف دعوت دی ہے اب ایسی صورت حال میں کون مسلمان اس دعوت کو نظر انداز کر سکتا ہے اب جب کے فلسطین کے جوانوں کے خون سے مسجد الاقصی کی دیواریں رنگین ہیں تو انہوں نے اپنی مدد کے لئے پکارا ہے اب کوئی غیرتمند مسلمان ان کی اس دعوت کو نظر انداز نہیں کر سکتا عالم اسلام کو ان کی ہمدردی کرنی چاہیے اور امریکا و اسرائیل جیسے ظالم کا مقابلہ کرنا چاہیے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا چاہیے ہماری دعا ہیکہ پروردگار مستضعفین کو مستکبرین پر غالب اور انہیں اپنے ہر مقصد میں کامیاب بنائے۔ا