امام خمینی(رح) نے امریکی صدر کی کس بات پر تعریف کی تھی؟

امام خمینی(رح) نے امریکی صدر کی کس بات پر تعریف کی تھی؟

19 فروردین 1359 ہجری شمسی کو امریکی صدر جیمی کارٹر نے ایران سارے تعلقات ختم کا کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر نے یہ اعلان تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے پانچ مہینے بعد کیا تھا کارٹر نے اپنی تقریر میں ایران سے تعلقات ختم کرتے ہوے کہا تھا اگر ایران نے امریکی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گے اور کسی بھی ایرانی کو امریکی ویزا نہیں دیا جاے گا کارٹر کی اس تقریر کے بعد امام خمینی(رہ) کے دفتر نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکی قیدیوں کے متعلق امام (رہ) کا فیصلہ وہی ہے اور امریکی قیدیوں کا فیصلہ طلباء اور وکلا ہی کریں گے امام (رہ) نے کارٹر کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوے فرمایا کہ اگر کارٹر نے اپنی زندگی میں کوئی اچھا کام ہوگا وہ یہی کام ہے۔

منگل, اپریل 07, 2020 04:31

مزید
اسلامی انقلاب میں مستضعفین کا کردار

اسلامی انقلاب میں مستضعفین کا کردار

یہاں پر مختلف گروہ موجود ہیں میں ہر ایک کا نام سے لینے سے قاصر ہوں اسلام اور قرآن کی تابع قوم نے اس انقلاب کو کامیاب بنایا ہے اس تحریک میں ہر طبقہ کے لوگوں نے بغیر کسی لالچ اور توقع کے اپنا کردار ادا کیا ہے اس تحریک میں حصہ لینے والے مستضعفین نے بغیر کسی لالچ اور توقع کے حصہ لیا ہے میں جب انقلاب کے دوران دیکھتا تھا کہ ایک بوڑھا شخص اپنے چھوٹے سے گھر سے باہر نکلتا تھا اور یہ کہتا تھا کہ ہم ہر روز صبح اپنئے بچوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے جاتے ہیں ایسے افراد کے سر کا ایک بال محل میں رہنے والے ان لوگوں سے اچھا ہے جنہوں نے اس انقلاب میں کچھ بھی نہیں کیا۔

هفته, اپریل 04, 2020 04:58

مزید
دوست اور دشمن سے ملنے کا طریقہ

دوست اور دشمن سے ملنے کا طریقہ

آپ دیکھیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد تاریخ اسلام کے سب سے بڑے مرد حضرت امیر علیہ السلام نے اپنی حکومت کے دوران جن کی حکومت کی وسعت کافی بڑی تھی اپنے لوگوں سے کتنا اچھا برتاو رکھا تھا ان کی اتنی بڑی حکومت میں کوئی بھوکا شخص نہیں تھا انہوں نے اپنی ذاتی زندگی بڑی سادگی سے بسر کی وہ ایک ملک کے سربراہ ہونے کے باوجود بھی سادہ کھانا کھاتے تھے اور لوگوں سے کس قدر پیار اور محبت سے ملتے تھے اور رات کی تاریکی میں اپنے کاندھوں پر کھانا اُٹھا کر غریب اور یتیم بچوں کے درمیان تقسیم کرتے تھے جب کہ حضرت کا یہ عمل ان کی شہادت کے بعد معلوم ہوا کہ امیر علیہ السلام اتنی بڑی مملکت کے سربراہ ہونے کہ باوجود رات کی تاریکی میں خود غریب اور یتیم بچوں کے درمیان کھانا تقسیم کرتے تھے۔

پير, مارچ 30, 2020 11:08

مزید
معاشرے میں خواتین کا کردار

معاشرے میں خواتین کا کردار

کیا معاشرے میں مردوں کی طرح عورتین بھی کام کر سکتی ہیں؟ اسلامی تحریک کے راہنما نے کہ معاشرے میں مردوں سے زیادہ خواتین کے کردار کی اہمیت ہے کیوں کہ خواتین خود بھی معاشرے میں اہم کردار کرتی ہیں اور معاشرے کو اچھا بنانے کے لئے اچھے افراد کی بھی تربیت بھی کرتی ہیں معاشرے میں ایک ماں کی خدمت ایک استاد سے بھی زیادہ اہم ہے اور یہ وہی کام ہے جسے خود انبیاء علیھم السلام چاہتے تھے وہ یہی چاہتے تھے کہ خواتین معاشرے کی تربیت کریں۔

جمعرات, مارچ 19, 2020 01:56

مزید
معاشرے کی تربیت میں مردوں سے زیادہ خواتین کا کردار اہم ہے

معاشرے کی تربیت میں مردوں سے زیادہ خواتین کا کردار اہم ہے

درود و سلام ہو آپ تمام خواتین پر جنہوں نے اس تحریک میں مردوں کے لئے ایک معلم کا کردار ادا کیا ہے اور آج تک اسی راستے پر باقی ہیں حالاںکہ اغیار نے اسلامی تحریک سے آپ کو الگ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن الحمد للہ انھیں اپنی کسی بھی سازش میں کامیابی نہیں ملی اسلامی تحریک کے دشمن ایران کی خواتین کو اس تحریک سے اس لئے الگ کرنا چاہتے تھے کیوں کہ وہ آپ سے ڈر رہے تھے کیوں کہ آپ نے اتنے بہادر مردوں کی تربیت کی ہے جو بغیر کسی خوف کہ دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

منگل, مارچ 17, 2020 09:07

مزید
امام خمینی(رح) کے متعلق سید احمد خمینی کا بیان

امام خمینی(رح) کے متعلق سید احمد خمینی کا بیان

امام خمینی (رح) کی سچائی اور صداقت کی مثال نہیں مل سکتی اگر کوئی اچھا مصنف اس موضوع پر لکھتا تو معاشرے کو بہترین مطالب دے سکتا تھا لیکن اس بات کا بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ جب بھی امام (رہ) کی بہترین صفات پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کی سچائی کے سامنے ان کے زہد اور تقوٰی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن جب ان کے تقوٰی کو بیان کرتے ہیں تو ان کی بہادری کو دیکھ کر انسان کو یقین ہو جاتا ہے کہ بہادری ہی ان کی سب سے بڑی صفت ہے اور ان کی بہادری کے مقابلے میں دوسری صفات کم نظر آتی ہیں امام خمینی(رہ) ائمہ اطہار علیھم السلام کے حقیقی پیرو کار تھے۔

پير, مارچ 16, 2020 10:41

مزید
دنیا کی چاہت  سارے اختلافات کی  وجہ ہے

دنیا کی چاہت سارے اختلافات کی وجہ ہے

جن لوگوں کی ساری توجہ دنیا کی طرف ہوتی ہے ان میں اختلاف کا نہ ہونا غیر ممکن ہے کیوں کہ ایسے افراد صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں

جمعه, مارچ 13, 2020 02:37

مزید
ذلت کا احساس

ذلت کا احساس

جمعه, مارچ 13, 2020 10:28

مزید
Page 16 From 44 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >